امیر حسین الکردی (انگریزی: Amir Husain Al-Kurdi) ابتدائی سولہویں صدی میں مصری سلطنت مملوک کے تحت بحیرہ احمر کی بندرگاہ شہر جدہ کا گورنر تھا۔ [1] وہ بحر ہند میں پرتگیزی سلطنت کے خلاف مملوک بحری بیڑے کا امیر البحر تھا۔ [2] پرتگیزی بحری بیڑے کی بحر ہند میں آمد پر مملوک سلطان الاشرف قانصوہ غوری نے اسے سمندر میں ان کے مفادات کا دفاع کرنے، خاص طور پر مکہ جانے والے حاجیوں کی حفاظت کے لیے بھیجا۔

حسین الکردی
معلومات شخصیت

1508ء میں سلطنت گجرات کے امیر البحر ملک ایاز سے جا ملا۔ معرکہ چول میں انھوں نے پرتگیزی بحری بیڑے کو شکست دی۔ تاہم اس کے جواب میں 1509ء معرکہ دیو پرتگیزیوں نے فتح حاصل کی اور اپنے جنگی قیدیوں کو بھی چھڑوا لیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Kuzhippalli Skaria Mathew, Portuguese trade with India in the sixteenth century, p.39, Manohar, 1983
  2. Fernão Lopes de Castanheda, "História do Descobrimento e Conquista da India pelos Portugueses", p.12