حسین شاہ راشدی
| ||
تاریخ پیدائش: | 15 مارچ 1938ء | |
جائے پیدائش: | لاڑکانہ | |
تاریخ وفات: | 15 اپریل 2007ء | |
جائے وفات: | کراچی |
سندھ کی علمی، ادبی اور سیاسی شخصیت۔ پیر حسین شاہ کا تعلق سندھ کے سیاسی، ادبی اور روحانی راشدی خاندان سے تھا وہ وفاقی وزیر اور سفیر پیر علی محمد راشدی کے فرزند تھے۔ لاڑکانہ کے گاؤں باہمن میں پیدا ہوئے، انھوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ ان کی سیاسی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی سے تھی اور 1994ء میں انھیں سینٹر منتخب کیا گیا۔
وہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے نائب صدر، یونیسکو میں تعلیم پر ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور انھیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوالیسویں اجلاس میں شریک ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔