حضرت سلیمان مسجد(ترکی زبان: Hazreti Süleyman Camii) دیار بکر، ترکی میں واقع ایک قدیم تاریخی مسجد ہے جو بارہویں صدی عیسوی کے نصفِ اول کے بعد تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد سلجوقی طرز تعمیر کا ایک شاندار نمونہ ہے۔

حضرت سلیمان مسجد
بنیادی معلومات
مذہبی انتسابسنی اسلام
ملکترکیہ
تعمیراتی تفصیلات
معمارھبتہ اللہ گورگانی
نوعیتِ تعمیرمسجد
تاریخ تاسیس550ھ564ھ/ 1155ء1169ء

ہیئتِ عمارت

ترمیم

یہ مسجد بنیادی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہے۔ مسجد کی تعمیر 1155ء سے 1169ء کے درمیانی سالوں میں نیسان اوغلو ابو القاسم نے کروائی۔ مسجد کا پہلا حصہ جو مربع نما وسیع صحن پر مشتمل ہے، کے ایک گوشہ والے پر مینار پر تعمیر مسجد کا سال 550ھ کندہ ہے جس سے عیسوی سال 1160ء بنتا ہے۔ اِس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مسجد کا یہ حصہ 550ھ/ 1160ء میں مکمل ہو گیا تھا اور تکمیل 564ھ مطابق 1169ء میں ہوئی۔ مسجد کے دوسرے حصہ میں حضرت سلیمان بن خالد بن ولید اور ساتھیوں کے مزارات موجود ہیں اور انھیں حضرت سلیمان بن خالد بن ولید سے اِس مسجد کا نام حضرت سلیمان مسجد رکھا گیا۔ مسجد کی موجودہ عمارت کی تعمیر 1631ء میں سلحدار مرتضیٰ پاشا نے کروائی۔

حوالہ جات

ترمیم