حمید ناگپوری 5 نومبر 1907ء کو ناگپور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ مہاراشٹر علاقے کے ایک نامور اردو شاعر تھے۔[1]

حمید ناگپوری
معلومات شخصیت
پیدائش 5 نومبر 1907(1907-11-05)
ناگپور
تاریخ وفات جولائی 6، 1973(1973-70-06) (عمر  65 سال)
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت اردو شاعر

ذاتی زندگی

ترمیم

حمید جب سات برس کے تھے ان کے والد شیخ رسول گذر گئے۔ وہ پیشے سے قصاب تھے۔ ان کی ایک چھوٹی بہن شادی کے ایک سال بعد ہی گذر گئی۔ اسی غم میں ان کی والدہ بھی گذر گئی۔ حمید نے یکے بعد دیگرے دو شادیاں کیں، مگر دونوں بیویاں زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہیں۔ اس کے بعد تیسری شادی سے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہوئے۔[1]

فالج

ترمیم

1964ء میں حمید فالج سے متاثر ہوئے اور ان کی حرکتیں بھی متاثر ہوئے۔ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے انھیں ماہانہ پچاس روپیے وظیفہ جاری ہوا۔[1]

کلام

ترمیم

حمید اپنی دکھ بھری زندگی میں کافی اثر انگیز درد بھرا کلام بیان کر چکے ہیں۔ ان کا مجموعہ کلام حرف خاموش 1961ء میں اپنا کتاب گھر (کامٹی) نے شائع کیا۔ اس میں آٹھ نظمیں، پندرہ قطعات، چوبیس روباعیات اور ستتر متفرق اشعار ہیں۔[1]

انتقال

ترمیم

6 جولائی، 1973ء کو حمید ناگپوری کا انتقال ہو گیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ "درد و محبت کا شاعر: حمید ناگپوری"، محمد اظہر حیات، روزہ ہماری زبان، نئی دہلی، 22-28 جولائی، صفحہ 3