حنا جاوید (پیدائش: 25 اگست 1985ء) ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ [1] وہ ڈراموں جیا نہ جائے ، زید ، الف اللہ اور انسان ، سیلا ، پردیس اور میرے پاس تم ہو میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ [2] [3] [4]

حنا جاوید

معلومات شخصیت
پیدائش (1985-08-25) 25 اگست 1985 (عمر 39 برس)
جدہ, سعودی عرب
عملی زندگی
تعليم پاکستان انٹرنیشنل اسکول
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 2010 – تاحال

ابتدائی زندگی

ترمیم

وہ 25 اگست 1985ء کو جدہ ، سعودی عرب میں پاکستانی والدین کے ہاں پیدا ہوئیں اور حنا کے والدین کا تعلق جنوبی ہندوستان کے حیدرآباد دکن کے علاقے سے تھا۔ اس نے اپنا اسکول اور کالج جدہ کے پاکستان انٹرنیشنل اسکول سے مکمل کیا۔ بعد میں اس کے والدین کراچی چلے گئے اور اس نے جامعہ کراچی میں تعلیم حاصل کی۔

کیریئر

ترمیم

انھوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل سیٹ کام ٹیمی جی سیریز میں بطور اداکارہ اپنا آغاز کیا۔ [5] [6] وہ ڈراموں ٹمی جی سیزن 2, جیا نا جائے, زید اور سیلا میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور تھیں۔ [7] حنا ڈراموں کہی انکہی ، محبت خواب سفر اور شناخت میں بھی نظر آئیں۔ [8] اس کے بعد سے وہ ڈراموں پردیس ، اولاد ، وفا ہو مول اور میرے پاس تم ہو میں نظر آئیں۔ [9] [10] ڈراما اولاد میں حنا کے فروا کے کردار کو ناظرین کی طرف سے خوب پزیرائی ملی اور میرے پاس تم ہو میں حنا کے وتیرہ کے کردار کو مثبت جائزوں سے نوازا گیا۔ [11] [12] [13]

ذاتی زندگی

ترمیم

حنا کی چھوٹی بہنیں ثنا جاوید اور تہمینہ جاوید دونوں اداکارہ ہیں۔ [14] حنا کے بھائی عبد اللہ جاوید ایک ماڈل ہیں اور ان کی بہن ثنا کی شادی گلوکار عمیر جسوال سے ہوئی ہے۔ [15]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "The Week That Was"۔ Dawn News۔ February 1, 2021 
  2. "Review: 'Zid' is a mixed bag"۔ Dawn News۔ February 9, 2021 
  3. "Aulaad Episode 21: Khurram Realizes His Mistakes – But Is It Too Late?"۔ The Brown Identity۔ August 6, 2021۔ 29 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2023 
  4. "Aulaad Episode 25 & 26: Is Jalal's Behavior Really Upstanding?"۔ The Brown Identity۔ August 28, 2021۔ 08 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2023 
  5. "Nabeel Zuberi takes lead role in Aulaad"۔ Daily Pakistan۔ February 12, 2021 
  6. "Aulaad Episode 10: Nabeel Zuberi and Hassan Niazi Continue To Play Genuinely Terrible Sons"۔ The Brown Identity۔ August 20, 2021۔ 02 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2023 
  7. "Here's a list of all of ARY Digital's upcoming mega dramas"۔ Something Haute۔ February 22, 2021 
  8. "Here’s what’s replacing Meray Paas Tum Ho on TV this Saturday"۔ Something Haute۔ February 26, 2021 
  9. "'Meray Paas Tum Ho' cast to appear on a special show"۔ ARY News۔ February 18, 2021 
  10. "Marina Khan explains importance of drama Aulaad"۔ Daily Mail News۔ March 7, 2021 [مردہ ربط]
  11. "'Meray Paas Tum Ho' cast to appear on a special show"۔ Daily Times۔ February 15, 2021۔ 06 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2023 
  12. "Not just across Pakistan, Meray Paas Tum Ho finale might be released in cinemas internationally too"۔ Something Haute۔ February 28, 2021 
  13. "Aulaad – 2nd Last Episode: Bilal Attempts To Make His Ammends"۔ The Brown Identity۔ August 16, 2021۔ 03 دسمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2023 
  14. "Tahmina Javed enters Pakistan's drama industry"۔ Daily Pakistan۔ August 25, 2021 
  15. "Meet Sana Javed's Sister Hina Javed, The New Face of Showbiz"۔ Pro Pakistan۔ March 23, 2021