حنید لاکھانی
کراچی کے معروف سیاسی و سماجی رہنما اور معروف کاروباری شخصیت ، ماہر تعلیم
حنید لاکھانی(Hunaid H. Lakhani) اقرا یونیورسٹی کے مالک تھے، اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلر تھے،
اقراء یونیورسٹی انھی کا ویژن تھی اور انھی کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی نجی یونیورسٹی بن گئی تھی اور حنید لاکھانی کی بدولت ہی اقراء یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔
سندھ بیت المال کے سربراہ بھی رہے تھے،[1]
حنید لاکھانی کی سماجی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، وہ سیلانی ویلفیئر کیساتھ بھی میدان عمل میں تھے ۔
حنید لاکھانی نے اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان نے مل کر FIXIT تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔
سیاسی وابستگی پہلے پہل متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (MQM-P) سے تھی، بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے سنٹرل کوارڈنیٹر تھے،[2]
وفات
ترمیم8 ستمبر 2022ء کو وفات پائی ، ان کو ڈینگی بخار ہوا تھا اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گذشتہ شب سے وینٹی لیٹر پر بھی تھے،[3][1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Syeda Zeenat (8 ستمبر، 2022)۔ "ماہر تعلیم حنید لاکھانی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے"۔ Samaa
- ↑ "معروف سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے"۔ 8 ستمبر، 2022
- ↑ "حنید لاکھانی انتقال کر گئے"۔ Daily Jang۔ 8 ستمبر، 2022