حنیف دلوائی

بھارتی صحافی

حمید عمر دلوای (20 ستمبر 1932ء تا 3 مئی 1977ء) مہاراشتڑا بھارت کے ایک مسلم سماجی اصلاح کار، ایک مفکر، کارکن اور مراٹھی زبان کے ایک مفکر تھے۔ وہ ضلع کوکن رتناگری کے ایک مراٹھی مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا گاؤں میرجولی، چپلن کے نزدیک واقع ہے۔ دلوائی نے ابتدائے جوانی میں بھارتی سماجی جماعت جے پرکاش نارائن میں شمولیت اختیار کی لیکن پھر جلد ہی اس کو چھوڑ کر مسلم کمیونٹی میں سماجی اصلاحات کے لیے شامل ہوئے اور خاص طور پر عورتوں کے حقوق کے لیے کام کیا۔ اس وقت لوگ مذہبی اور قدامت پسند تھے۔ حمید چند مذہبی سیکولر لوگوں میں سے ایک تھے۔ جنھوں نے مخصوص مذہبی قوانین کی بجائے یونیفارم سول کوڈ کی طرف اشارہ کیا اور بھارت میں تین طلاق کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کی۔ انھوں نے 22 مارچ 1970ء کو پونا میں اپنے خیالات اور کام کے لیے مسلم ستیہ شودھک منڈل(اسلامی سچائی تلاش کرنے کی سوسائٹی) جیسا پلیٹ فارم قائم کیا۔ اس سوسائٹی کے ذریعے حمید نے مسلم کمیونٹی میں خاص طور پر عورتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے برے سلوک کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔ انھوں نے بہت سی مسلم عورتوں کی مدد کی جن کو انصاف کی سخت ضرورت تھی۔ انھوں نے اردو کی بجائے اپنی مادری زبان میں مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک مہم چلائی۔ انھوں نے ہندوستانی کمیونٹی میں قابل قبول عمل کو اپنانے پر بھی زور دیا۔ انھوں نے مسلم سیکولر سوسائٹی قائم کی۔ انھوں نے مہم کے ذریعے بہتر سماجی طریقوں کے لیے بہت سے عوامی اجلاسوں، اجتماعات ، کنونشن اور کانفرنسوں کا انتظام کیا۔ وہ ایک بہت اچھے مراٹھی ادیب بھی تھے۔ انھوں نے ناول ایندھن، لاٹ، مختصر کہانیاں اور مسلم سیاستوں کا ایک مجموعہ بھی لکھا۔ دلوائی کے بھائی حسین دلوائی مہاشتڑا میں ایک کانگریس رہنما ہیں۔ فی الحال وہ پارلیمانی ہاؤس کے اعلیٰ رکن ہیں۔ انھوں نے مہاراشتڑا میں کانگریس کے ایک ترجمان کے طور پر بھی خدمت کی ہے۔ 3 مئی کو 1977ء میں گردے فیل ہونے کی وجہ وفات پا گئے۔ 1969ء میں ان کی اہم کتاب ہندوستان میں مسلم سیاست شائع ہوئی۔

حنیف دلوائی
معلومات شخصیت
پیدائش 29 ستمبر 1932ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 مئی 1977ء (45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی اسماعیل یوسف کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سماجی کارکن ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان مراٹھی ،  ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم