خائن احمد پاشا

عثمانی گورنر مصر

خائن احمد پاشا ("غدار احمد پاشا "؛ وفات 1524ء) ، ایک عثمانی گورنر ، بیلربے اور ریاست کار تھا ،جو 1523ء میں مصر کا عثمانی گورنر بنا ۔ جب وہ وزیر اعظم نہ بن سکا اور اس کی بجائے اس کے حریف پارگلی ابراہیم پاشا کو وزیر اعظم بنا دیا گیا (جون 1523ء) تو وہ مایوس ہو گیا، اس نے سلطنت عثمانیہ سے خود مختاری کا اعلان کرکے، سلطان مصر ہونے اعلان کر دیا۔ [1] اس نے اپنے اقتدار کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اپنی تصویر اور نام کے سکے بنوائے اور جنوری 1524 میں قاہرہ قلعے اور مقامی عثمانی دستوں پر قبضہ کر لیا۔ [2] تاہم ، اس کے برطرف کردہ دو امیروں نے حمام میں اس پرقاتلانہ حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ نکلا اور قاہرہ سے فرار ہو گیا۔ عثمانی حکام نے بالآخر اسے پکڑ لیا اور اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔ [3] اس کی بغاوت نے نوزائیدہ ایالت مصر میں ایک مختصر مدت کے لیے عدم استحکام کی صورت حال پیدا کردی۔ اس کی وفات کے بعد ، اس کے حریف پارگلی ابراہیم پاشا نے مصر کا دورہ کیا اور صوبائی فوج اور شہری انتظامیہ میں اصلاحات کیں۔ [4]   [5]

احمد پاشا جارجیائی نژاد تھا۔ [3] انھوں نے اندرون محل مکتب سے تعلیم حاصل کی تھی۔ [2]

لفظ "خائن" کے فارسی میں معنی "غدار" کے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Kaya Şahin (29 مارچ 2013)۔ Empire and Power in the Reign of Süleyman: Narrating the Sixteenth-Century Ottoman World۔ Cambridge University Press۔ ص 54۔ ISBN:978-1-107-03442-6
  2. ^ ا ب Süreyya, Bey Mehmet, Nuri Akbayar, and Seyit Ali. Kahraman. Sicill-i Osmanî. Beşiktaş, İstanbul: Kültür Bakanlığı Ile Türkiye Ekonomik Ve Toplumsal Tarih Vakfı'nın Ortak Yayınıdır, 1890. Print.
  3. ^ ا ب Yayın Kurulu "Ahmet Paşa (Hain)", (1999), Yaşamları ve Yapıtlarıyla Osmanlılar Ansiklopedisi, İstanbul:Yapı Kredi Kültür Sanat Yayıncılık A.Ş. volume 2, p.146 آئی ایس بی این 975-08-0072-9
  4. Raymond، André (2001)۔ Cairo: City of History۔ ترجمہ از Willard Wood (Harvard ایڈیشن)۔ Cairo, Egypt; New York, New York: American University in Cairo Press۔ ص 191۔ ISBN:978-977-424-660-9
  5. Şahin، Kaya (2013) [2013]۔ "The Secretary's Progress (1523-1534): An Ottoman Grand Vizier in Action: The Egyptian Inspection"۔ Empire and Power in the Reign of Süleyman: Narrating the Sixteenth-Century Ottoman World۔ Cambridge Studies in Islamic Civilization (reprint ایڈیشن)۔ Cambridge: Cambridge University Press۔ ص 55-56۔ ISBN:9781107034426۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-03۔ [İbrahim Pasha] reached Cairo on April 2 [1525]. He immediately set out to secure control of the province through a mixture of violence and charity. [...] However, İbrahim wanted to leave a larger impact on Egypt, and his next step was to lay down the grounds for a viable ottoman administration.


سیاسی عہدے
ماقبل  مصر کا عثمانی والی
1523–1524 | style="width: 30%; text-align: center;" rowspan="1"| مابعد 
شاہی القاب
'
خود مختاری کا اعلان کر دیا
سلطان مصر
1523–1524
بغاوت ختم کردی گئی