پاور سپلائی

نظرثانی بتاریخ 20:25، 27 ستمبر 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''قوّت رَسَانَہ''' یا '''طاقت رَسَانَہ''' <small>(انگریزی: Power Supply)</small>، یہ اِصطلاح برقی قوت کے ماخذ کی ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

قوّت رَسَانَہ یا طاقت رَسَانَہ (انگریزی: Power Supply)، یہ اِصطلاح برقی قوت کے ماخذ کی طرف اشارہ کرتی ہے.

وُہ اختراع یا نظام جو برقی یا توانائی کے دوسرے اقسام مہیّا کرتا ہے، اُسے قوت رسانی اکائی کہاجاتا ہے. یہ اِصطلاح زیادہ تر برقی توانائی رسانات کیلئے استعمال کی جاتی ہے.


برقی توانائی رسانات (Electrical Power Supplies)

یہ اِصطلاح، قوت توزیعی نظام (Power distribution system) بمع دوسرے توانائی کے اوّلین یا ثانوی ماخذات کا اِحاطہ کرتی ہے.


اقسام

 
ایک خانگی (homemade) خطی قوت رسانہ

خطی قوت رسانہ (Linear power supply)

اِس قسم کے قوت رسانات کی ساخت سادہ لیکن کارکردگی کم ہوتی ہے.


تحول قوت رسانہ (Switching power supply)

تحول قوت رسانہ کی ساخت پیچیدہ مگر کارکردگی اعلٰی ہوتی ہے.


بےروک قوت رسانہ (Uninterruptible power supply)

اِس قسم کا قوت رسانہ، دو یا دو سے زائد برقی ماخذات سے معاً (simultaneously) قوت حاصل کرتا ہے. اِسے تناوب جار (alternating current) کے اصل ماخذ سے جوڑا جاتا ہے، اِس دوران یہ ایک ذخیرہ برقیچہ کی تحمیل (charging) کرتا ہے. اصل برقی مآخذ میں کوتاہی یا خرابی کی صورت میں ذخیرہ برقیچہ (storage battery) اُس کی جگہ لے لیتا ہے اور اِس طرح برقی بہاؤ بغیر کسی خلل کے جاری رہتا ہے.



مزید دیکھئے