پاور سپلائی
پاور سپلائی (power supply)، یہ اِصطلاح برقی طاقت کے ماخذ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
وُہ اختراع یا نظام جو برقی یا توانائی کے دوسرے اقسام مہیّا کرتا ہے، اُسے طاقت رسانی اکائی کہاجاتا ہے۔ یہ اِصطلاح زیادہ تر برقی توانائی رسانات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
برقی طاقت رسانات (Electrical Power Supplies)
ترمیمیہ اِصطلاح، قوت توزیعی نظام (Power distribution system) مع دوسرے توانائی کے اوّلین یا ثانوی ماخذات کا اِحاطہ کرتی ہے۔
- برقی طاقت کا ایک شکل سے دوسرے مطلوبہ شکل میں تبادلہ۔
- برقی صندوقچے (Batteries)
- کیمیائی ایندھن خلیے (chemical fuel cells) اور دوسرے تخزین توانائی نظامات (Energy storage)
- شمسی توانائی
- مولد (generator) یا تناوبگر (alternator)
اقسام
ترمیمخطی طاقت رسانہ (Linear power supply)
ترمیماِس قسم کے طاقت رسانات کی ساخت سادہ لیکن کارکردگی کم ہوتی ہے۔
بدیلی طاقت رسانہ (Switching power supply)
ترمیمبدیلی طاقت رسانہ کی ساخت پیچیدہ مگر کارکردگی اعلٰی ہوتی ہے۔
بے خلل طاقت رسانہ (Uninterruptible power supply)
ترمیماِس قسم کا طاقت رسانہ، دو یا دو سے زائد برقی ماخذات سے معاً (simultaneously) طاقت حاصل کرتا ہے۔ اِسے تناوب رَو (alternating current) کے اصل ماخذ سے جوڑا جاتا ہے، اِس دوران یہ ایک ذخیرہ برقیچہ کی بارداری (charging) کرتا ہے۔ اصل برقی مآخذ میں کوتاہی یا خرابی کی صورت میں ذخیری برقیچہ (storage battery) اُس کی جگہ لے لیتا ہے اور اِس طرح برقی بہاؤ بغیر کسی خلل کے جاری رہتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- بدیلی طاقت رسانہ (switch-mode power supply)
- وولٹیج ضابط (voltage regulator)
- ہنگامی طاقت (standby power)