ذیابیطس

نظرثانی بتاریخ 11:01، 28 ستمبر 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: <small>''بیماری جس میں کثرت سے پتلا پیشاب آتا ہے، کے بارے میں دیکھئے: سادہ ذیابیطس''</small> '''ذیابیطس، ذی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

بیماری جس میں کثرت سے پتلا پیشاب آتا ہے، کے بارے میں دیکھئے: سادہ ذیابیطس


ذیابیطس، ذیابطیس، ذیابیطس شکری، شکری ذیابیطس یا صرف شکری (انگریزی: Diabetes mellitus)، عموماً وراثتی اور ماحولی وجوہات کے ملاپ کی وجہ سے، بے ترتیب یا خراب استقلاب کا متلازمہ ہے، جس میں دموی شکر (bloog sugar) کی سطح میں غیر معمولی اِضافہ ہوجاتا ہے.

خون میں سطحۂ گلوکوز کی تضبیط غدہ حلوہ یا لبلبہ (Pancreas) کا بنا انسولین انگیزہ کرتا ہے. ذیابیطس کی پہلی قسم انسولین کی کمی جبکہ دوسری قسم جسم کا انسولین کیلئے کم استجابت (response) کی جہ سے ہے. یہ دونوں وجوہات افراط دموی شکر (hyperglycemia) کی طرف لے جاتے ہیں. افراط دموی شکر جسم میں ذیابیطس کے شدید علامات پیدا کرتا ہے: پیشاب کا بکثرت اخراج (Polyuria) جس کی وجہ سے پیاس زیادہ لگتی ہے جو کہ زیادہ مائع جسم میں لینے کا سبب بنتی ہے، نظر کا دُھندلاپن، وزن میں کمی، سُستی و غنودگی، اور توانائی استقلاب میں تبدیلیوں جیسے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں.

1921ء میں انسولین کی طبّی دستیابی کے بعد ذیابیطس کی تمام اقسام قابلِ علاج ہیں، تاہم یہ علاج وسیع طور پر میّسر نہیں.


اقسام

ذیابیطس سے عموماً مراد شکری ذیابیطس ہی ہوتا ہے. تاہم، ذیابیطس کی کئی اقسام ہیں جن میں سب سے عام سادہ ذیابیطس ہے، جس میں کثرت سے پتلا پیشاب خارج ہوتا ہے. سادہ ذیابیطس گردے یا غدہ نخامیہ (Pituitary gland) کی وجہ سے ہوتا ہے.

ذیابیطس یا شکری ذیابیطس کی دو اقسام ہیں:

ذیابیطس کی پہلی قسم

ذیابیطس کی پہلی قسم غدہ حلوہ یا لبلبہ (Pancreas) میں موجود بیٹا خلیات (Beta cells) کی خرابی ہے جس سے انسولین کی مقدار میں کمی واقع ہوجاتی ہے. بیٹا خلیات میں خرابی ت خلیات (T-cells) کا خود مناعی حملہ ہے.

پہلی قسم کا اصل علاج انسولین کا جسم میں ادخال اور دموی شکر کی سطح کی نگرانی ہے. انسولین کی عدم موجودگی سے بعض اوقات شکری تیزابی دمویت (ketoacidosis) لاحق ہوجاتی ہے جو کوما یا موت کا سبب بن سکتی ہے. اب علاج میں غذا اور جسمانی مشق کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، تاہم یہ بیماری کی پیش رفت کو اُلٹ نہیں سکتے.

ذیابیطس کی دوسری قسم

ذیابیطس کی دوسری قسم انسولین کے خلاف مدافعت یا حسّاسیت اور انسولین کا کم اخراج ہے. جسمانی بافتوں کا انسولین کیلئے استجاب (response) میں زیادہ تر خلوی جھلی (cell membrane) میں موجود انسولین حاصلہ (insulin receptor) کارفرما ہوتا ہے. بیماری کے اوّلین مراحل میں، انسولین کیلئے استجابیت کم اور خون میں انسولین کی مقدار وافر ہوجاتی ہے. اِس صورتحال میں کئی ایسے اقدام اُٹھائے جاسکتے ہیں جس سے انسولین کیلئے استجابیت زیادہ یا لبلبہ کا پیدا شدہ انسولین کی مقدار میں کمی واقع ہوسکتی ہے. جیسے جیسے بیماری ترقی کرتی ہے، انسولین کی مقدار میں اضافہ ہوتا جاتا ہے، اور بالآخر انسولین کو طبّی طور پر جایگزینی (replacement) کی ضرورت پیش آجاتی ہے.


مزید دیکھئے