مکتب فکر

نظرثانی بتاریخ 16:00، 15 اگست 2011ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ایک '''مکتبِ فکر''' (school of though) دراصل ایسے لوگوں یا اشخاص کا ایک گروہ یا مجموعہ ہوتا ہے جو ایک جیسی رائے ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

ایک مکتبِ فکر (school of though) دراصل ایسے لوگوں یا اشخاص کا ایک گروہ یا مجموعہ ہوتا ہے جو ایک جیسی رائے یا فلسفہ، عقیدہ، سماجی تحریک، ثقافتی تحریک، یا فنی تحریک کے حامل ہوتے ہیں۔ سلیس الفاظ میں: یکساں نقطۂ نظر رکھنے والے یا کسی خاص فلسفیاتی، سماجی، عقیدی یا فنّی نظریہ پر متفق افراد کے ایک مجموعے کو مکتبِ فکر کہاجاتا ہے۔

اشتقاقیات

اِصطلاح مکتبِ فکر دراصل دو الفاظ مکتب اور فکر کا مجموعہ ہے۔ مکتب فی الحقیقت عربی زبان کا لفظ ہے جو کہ فارسی سے ہوتا ہوا اُردو میں وارد ہوا ہے۔ عربی میں مکتب سے مُراد مطالعے کیلئے استعمال ہونے والے کسی میز یا کسی خاص کام کیلئے استعمال ہونے والے کمرۂ کار یعنی دفتر کے لی جاتی ہے، جبکہ اُردو اور فارسی میں یہ لفظ مدرسہ کے متبادل کے طور پر مستعمل ہے۔ لفظ فکر بھی اصل میں عربی سے ماخوذ ہے جس کی معانی خیال، سوچ و بچار کے ہیں۔ انگریزی میں اِس کیلئے سکول آف تھاٹ کی اِصطلاح استعمال کی جاتی ہے جو کہ اِسی اُردو اِصطلاح کی صحیح معنی ہے۔ اُردو میں ایک اَور اِصطلاح مکتبۂ فکر بھی ایک متبادل کے طور پر دیکھنے میں آتی ہے جو دراصل مکتبِ فکر ہی کا ایک متغیّر ہے اور دیکھا جائے تو معنوی لحاظ سے صحیح نہیں ہے کیونکہ مکتبہ دراصل کسی کتابخانے یعنی لائبریری کو کہاجاتا ہے۔

نیز دیکھئے