"نیو برنزویک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
clean up, replaced: ابتدائ ← ابتدائی using AWB
سطر 2:
'''نیو برنزوک''' کینیڈا کے تین maritime صوبوں میں سے ایک ہے اور آئینی اعتبار سے واحد صوبہ ہے جہاں سرکاری طور پر فرانسیسی اور انگریزی نافذ العمل زبانیں ہیں۔ صوبے کا دارلخلافہ فریڈیکٹن ہے۔ اعداد و شمار کے ادارے کے مطابق صوبے کی کل آبادی 751527 نفوس ہے۔ ان کی اکثریت انگریزی بولتی ہے اور یہاں فرانسیسی بولنے والے افراد بھی کافی تعداد میں موجود ہیں۔ فرانسیسی بولنے والے افراد کی بھاری اکثریت اکاڈیان قوم سے ہے۔
 
صوبے کا نام جنوبی جرمنی میں واقع شہر برانڈچوگ کا انگریزی ترجمہ ہے۔ یہ شہر برطانیہ کے ہانو ویران بادشاہ جارج سوئم کے آباؤ اجداد کا شہر تھا۔
 
== جغرافیہ ==
نیو برنزوک کے شمال میں کیوبیک کا گیپ جزیرہ نما اور چالیور کی خلیج ہے۔ مشرقی ساحل پر سینٹ لارنس کی خلیج اور نارتھمبر لینڈ کی سٹریٹ اس کی سرحد کا کام دیتی ہیں۔ جنوب مشرقی کونے پر تنگ سی پٹی کی مدد سے نیو برنزوک نووا سکوشیا کے جزیرہ نما سے جڑا ہوا ہےصوبے کے جنوب میں خلیج فنڈی موجود ہے جہاں دنیا کی سب سے اونچی موجیں ہوتی ہیں۔ ان کی اونچائی سولہ میٹر تک ہوتی ہے۔ مغرب میں امریکہ ریاست میئن موجود ہے۔
 
نیو برنزوک دیگر میری ٹائم یعنی سمندری صوبوں سے طبعی اور جغرافیائی، لسانی اور ثقافتی اعتبار سے مختلف ہے۔ نووا سکوشیا اور پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ مکمل طور پر یا تقریباً تمام اطراف سے سمندر سے گھرے ہیں۔ اس لئے سمندری اثرات ان کی آب و ہوا، معیشت اور ثقافت پر پوری طرح سے اثر انداز ہوتے ہیں۔ دوسری طرف نیو برنزوک کے پاس اگرچہ لمبا ساحل موجود ہے تاہم یہ براہ راست بحر اوقیانوس کے اثرات سے بچا ہوا ہے اور اس کی گہرائی سمندری اثرات کو پوری طرح روک لیتی ہے۔نتیجتاً صوبے کا موسم معتدل ہونے کی بجائے نسبتاً سخت ہوتا ہے۔ انسانی آبادی اور نیو برنزوک کی معیشت بھی دیگر سمندری ہسمائیوں سے مختلف ہیں۔ اس کا زیادہ تر انحصار سمندر کی بجائے صوبے کے دریائی نظام پر ہے۔
 
صوبے کے دریائی نظام میں سینٹ کروئکس، سینٹ جان، کینی بیکاسس، پیٹیٹ کوڈیاک، میرامچی، نپیسی گوئٹ اور ریسٹیگوچی دریا شامل ہیں۔ شمالی برنزوک اونچے پہاڑی سلسلے کے درمیان موجود ہے اور نشیبی علاقے مشرق اور وسط میں موجود ہیں۔ کلیڈونیا کی سطح مرتفع اور سینٹ کروئکس کی سطح مرتفع خلیج فنڈی تک پھیلی ہوئی ہے یہاں تین سو میٹر بلند سطح ہے۔ صوبے کا شمال مغربی حصہ زیادہ کٹی پھٹی زمین سطح مرتفع پر مشتمل ہے۔ ماؤنٹ کارلیٹن کی بلندی 820 میٹر ہے۔ صوبے کا کل زمینی اور آبی رقبہ 72908 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کا اسی فیصد سے زیادہ رقبہ جنگلات سے گھرا ہوا ہے۔ بالائی سینٹ جان کی دریائی وادی میں زرعی زمینیں بھی موجود ہیں۔ جنوب مشرق میں بھی کچھ فارم موجود ہیں۔ ان کی اکثریت کینیبی کاسس اور پیٹیٹ کوڈیاک دریا کی وادیوں میں ہے۔ صوبے کے تین اہم شہری علاقے صوبے کی جنوبی تہائی میں موجود ہیں۔
سطر 15:
 
== فرانسیسی نو آبادیاتی دور ==
نیو برنزوک میں پہلی مہم فرانسیسی مہم جو جیکوئس کارٹر نے 1534 میں سر کی۔ دوسری فرانسیسی مہم 1604 میں آئی جب پیئر ڈوگوا اور سیموئل ڈی چیمپلین نے سینٹ کروئکس آئی لینڈ پر اپنا سرمائی کیمپ لگایا۔ یہ کیمپ نیو برنزوک اور مین کے درمیان لگایا گیا تھا۔ اگلے سال یہ آبادی خلیج فنڈی کو عبور کر کے پورٹ رائل چلی گئی جو نووا سکوشیا کا حصہ ہے۔ اگلے ڈیڑھ سو سال تک فرانسیسی آبادیاں اور جزوی نواب یہاں آ کر بستے رہے۔ یہ سب سینٹ جان دریا کے کنارے خلیج فنڈی کے اوپری سرے پر آباد ہوئے پھر ٹنٹرامر کی دلدل اور پھر آخر کار سینٹ پیئر پر آ کر رک گئے۔ یہ پورا میری ٹائم اور مین کے کچھ حصے اس وقت فرانسیسی نو آبادی اکاڈیا کہلاتا تھا۔
 
1713 کے اٹرچٹ کے معاہدے کی ایک شق کے تحت نووا سکوشیا کا جزیرہ نما برطانیہ کو دے دیا گیا۔ اکاڈیان آبادی اب برطانوی عملداری میں چلی گئی۔ بقیہ حصہ زیادہ تر غیر آباد اور غیر محفوظ تھا۔ 1750 میں بچی کھچی سرزمین کا تحفظ کرنے کے لئے فرانس نے دو قلعے بنائے جو نووا سکوشیا میں تھے۔ ایک اور فرانسیسی چوکی الی روائل میں بنائی گئی تاہم اس قلعے یا چوکی کا بنیادی مقصد تحفظ کینیڈا کی نو آبادی تک محفوظ راستہ مہیا کرنا تھا نہ کہ اکاڈیا کا تحفظ۔
 
1756 سے 1763 تک جاری رہنے والی سات سالہ جنگ کے دوران برطانویوں نے تمام تر نیو برنزوک کا قبضہ سنبھال لیا۔ 1755 میں ایک قلعے پر لیفنٹنٹ کرنل رابرٹ مونکٹن کی سربراہی میں قبضہ ہو گیا۔ آس پاس کے علاقوں میں موجود اکاڈین لوگوں کا جبری انخلاٗ ہوا۔ کچھ اکاڈین بچ گئے اور جوزف بروسارڈ کی سربراہی میں انہوں نے برطانوی افواج کے خلاف گوریلا جنگ شروع کر دی جو دو سال جاری رہی۔ آخرکار یہ سارا کا سارا نیو برنزوک برطانوی قبضہ میں چلا گیا۔
 
== برطانوی نو آبادیاتی دور ==
سات سالہ جنگ کے بعد نیو برنزوک کا بڑا حصہ نووا سکوشیا کا حصہ بن گیا اور اسے سن بری کاؤنٹی کا نام دیا گیا۔ نیو برنزوک کا موجودہ مقام بحر اوقیانوس کے ساحل سے دور تھا جس کی وجہ سے جنگ کے بعد یہاں کم لوگوں نے ہی آنا پسند کیا۔
 
امریکی انقلابی جنگ کا نیو برنزوک پر کم ہی اثر ہوا۔ فورٹ کمبر لینڈ پر باغیوں کے حامیوں نے جوناتھن ایڈی کی زیر قیادت حملہ کیا۔ اس علاقے میں آبادی کم ہی رہی حتیٰ کہ برطانیہ نے امریکہ میں اپنے وفاداروں کو ادھر آ کر آباد ہونے پر قائل کیا۔ ان مہاجرین کی پار ٹاؤن آمد کے بعد ضرورت محسوس ہوئی کہ صوبے کو سیاسی طور پر منظم کیا جائے۔ برطانوی نو آبادی کے منتظمین ہیلی فیکس میں تھے اور انہوں نے محسوس کیا کہ کچھ علاقے بہت دور ہیں اور ان کو سنبھالنا آسان نہیں۔ اس لئے سر تھامس کارلٹن نے 16 اگست 1784 کو نیو برنزوک کی نو آبادی تشکیل دی۔
سطر 62:
== زبانیں ==
2006 کی مردم شماری میں کل آبادی 729997 افراد تھی۔ ان میں سے 714490 نے خود کو یک لسانی ظاہر کیا۔ اس کے مطابق انگریزی بولنے والے افراد کی تعداد 463190، فرانسیسی 232975، میکماک 2515، چینی 2160، جرمن 1935، ولندیزی 1290، ہسپانوی 1040، عربی 970، کورین 630، اطالوی 590، مالیسٹی 490 اور فارسی بولنے والے 460 افراد تھے۔
اس کے علاوہ 560 افراد نے انگریزی اور ایک غیر سرکاری زبان کو مادری قرار دیا۔ 120 نے فرانسیسی اور ایک غیر سرکاری زبان کو چنا۔ 4450 نے انگریزی اور فرانسیسی کو چنا جبکہ 30 نے انگریزی، فرانسیسی اور ایک غیر سرکاری زبان چنی۔ 10300 افراد نے یا تو سوال کا جواب نہیں دیا یا پھر کسی دوسری زبان کو چنا جو سوالنامے میں شامل نہیں تھی۔
 
== مذہب ==
سطر 95:
 
== میونسپلٹیز ==
صوبے کا سب سے بڑا شہری مرکز میٹرو پولیٹن مونکٹن ہے جس کی کل آبادی 126424 افراد ہے۔ سینٹ جان سب سے بڑا شہر ہے اور اس کو میٹرو پولیٹن کا درجہ ملا ہوا ہے۔ اس کی آبادی 122389 ہے۔ عظیم تر فریڈریکٹن کی مخلوط آبادی کی تعداد 85000 ہے۔
 
مونکٹن صوبے کا سب سے زیادہ تیز رفتار ترقی کرنے والا میٹرو پولیٹن ہے اور کینیڈا کے دس تیز ترین ترقی کرنے والے شہروں میں سے ایک ہے۔ اس کی معیشت کا بڑا حصہ ذرائع نقل و حمل، تقسیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارتی اور کاروباری شعبوں پر مشتمل ہے۔ مونکٹن میں فرانسیسی النسل اکاڈین لوگوں کی قابل ذکر تعداد موجود ہے جو کل آبادی کا 35 فیصد ہیں۔ اسے 2002 میں ملک کا پہلا بائی لنگوئل شہر قرار دیا گیا۔
سطر 107:
دی نیو برنزوک کمیونٹی کالج سسٹم پورے صوبے میں کیمپس کھولے ہوئے ہے۔ یہ سکول دونوں زبانوں میں الگ الگ کیمپس مہیا کرتا ہے۔ تاہم دونوں زبانوں میں الگ الگ تخصیص کے لئے مضامین مہیا ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں بے شمار پرائیوٹ کالج بھی موجود ہیں جو مخصوص مضامین میں تربیت مہیا کرتے ہیں۔ مثلاً مونکٹن فلائٹ کالج جو کینیڈا کی بہترین پائلٹ ٹریننگ اکیڈمیوں میں سے ایک ہے۔
 
یہاں عوامی رقوم سے چلنے والی چار غیر مذہبی یونیورسٹیاں اور ڈگری دینے والے چار پرائیوٹ مذہبی ادارے بھی کام کرتے ہیں۔ صوبے کی دو جامع یونیورسٹیاں یونیورسٹی آف نیو برنزوک اور یونیورسٹی ڈی مونکٹن ہیں۔ ماؤنٹ الیسن یونیورسٹی کو کینیڈا کی بہترین لبرل آرٹ یورنیورسٹیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس یونیورسٹی سے اب تک 47 رہوڈ سکالر مکمل ہو چکے ہیں جو برطانوی دولت مشترکہ کا ایک ریکارڈ ہے۔
 
عوامی رقوم سے چلنے والی یونیورسٹیاں یونیورسٹی آف نیو برنزوک۔ انگریزی اور یونیورسٹی ڈی مونکٹن، فرانسیسی زبان میں تعلیم دیتی ہیں
سطر 116:
 
== ثقافت ==
نیو برنزوک کی ابتدائیابتدائیی ثقافت پر مقامی رنگ غالب تھا جو کہ یہاں پہلے سے موجود اقوام نے اپنائی ہوئی تھی۔ یہ لوگ دریاؤں کے کناروں اور سمندر کے ساحل پر آباد تھے۔ 17ویں صدی میں فرانسیسی اور 18ویں صدی میں انگریز آئے۔
 
جیسا کہ آرتھر ڈائل نے 1976 میں اپنے پیپر میں لکھا، یورپ سے آنے والی دونوں اقوام کی ثقافت میں ایک باریک سا خط حد فاصل کا کام دیتا ہے جو مونکٹن کی مشرقی سرحد سے شروع ہو کر سیدھا صوبے کے شمال مغرب تک چلا جاتا ہے۔ فرانسیسی نیو برنزوک یعنی اکاڈیا شمال مغرب میں آباد ہے۔ انگریز نیو برنزوک جنوب مشرق میں موجود ہے۔ ڈائل نے یہ بیان جناب لوئیس جے روبی چاڈ کی اصلاحات کے فوراً بعد دیا تھا۔
سطر 124:
مقامی طور پر جنگلات اور سمندر سے متعلقہ معاشرے جنم لینے لگے۔ لمبر کیمپ اور سمندر کے حوالے سے شاعری ہوئی۔ اکاڈین اور آئرش النسل لوگ ناچ کے مقابلے کرنے لگے۔ قدیم باشندوں کی کہانی سنانے کی روایت بھی ان میں جڑ پکڑ گئی۔ اسی طرح خوشی کا ہر موقع شاعری سے سجنے لگا چاہے شاعری کے ساتھ موسیقی ہو یا نہیں۔ اسی طرح موسیقی یا اچھے شاعر کا کلام زبانوں کے فرق سے بالاتر ہو کر صوبے میں اپنی جگہ بنا لیتا۔
 
دوسری ثقافتی اظہار میں خاندانی اجتماع اور چرچ کی ملاقاتیں شامل تھیں۔ فرانسیسی اور انگریز ثقافتوں نے بہت سارے اثرات قبول کئے جن میں یورپی اور امریکی اثرات غالب تھے۔ شاعروں نے صوبے کے فنون لطیفہ میں اپنا حصہ ڈالا۔ کزن بلس کارمین اور سر چارلس جی ڈی رابرٹس نے اور پھر بعد ازاں صوبے کے دیگر لکھاریوں نے بھی یہاں کی سرزمین کو سراہا۔
 
== میڈیا ==
نیو برنزوک میں چار روزنامے ہیں جن میں سے تین انگریزی کے ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑی تعداد میں ٹائمز اینڈ ٹرانسکرپٹ 40000 روزانہ کی تعداد میں چھپتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ہفتہ وار اور ماہوار رسالے اور اخبارات چھپتے ہیں جو مقامی سطح پر مقبول ہوتے ہیں۔
 
تینوں انگریزی روزنامے اور ہفتہ واروں کی اکثریت برنزوک نیوز پر بھروسہ کرتی ہے جو ایک پرائیوٹ شخص جے کے ارونگ کی ملکیت ہے۔
 
کینیڈا کے نشریاتی ادارے کے یہاں کئی دفاتر ہیں جوتاہم اہم انگریزی ٹی وی اور ریڈیو کے سٹیشن فریڈریکٹن میں ہی ہیں۔ سی بی سی کی فرانسیسی سروس مونکٹن سے نشر ہوتی ہے۔
 
نیو برنزوک کے تینوں بڑے شہروں میں بہت سارے نجی ریڈیو سٹیشن کام کرتے ہیں۔ ہر شہر میں درجن بھر یا اس سے بھی زیادہ سٹیشن چلتے ہیں۔ اکثر چھوٹے شہروں اور قصبوں میں بھی ایک یا دو سٹیشن ہوتے ہیں۔
 
{{سانچہ:کینیڈا کے صوبہ اور علاقہ}}
 
[[زمرہ:اٹلانٹک کینیڈا]]
[[زمرہ:میری ٹائمز]]
 
[[زمرہ:برطانیہ کی سابقہ مستعمرات]]
[[زمرہ:نیو برنزوک]]