"اناطولیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 2:
 
اناطولیہ [[مغربی ایشیا]] کا ایک [[جزیرہ نما]] ہے۔ [[اردو]] میں انگریزی اثرات کے باعث اناطولیہ کی اصطلاح رائج ہے لیکن ترک باشندے اسے اناضول یا اناضولو ([[ترک زبان|ترک]]: Anadolu) کہتے ہیں <ref>''ترکی میں احیائے اسلام کی موجودہ حالت، دورۂ ترکی کے مشاہدات''، از [[خلیل احمد حامدی]]، ماہنامہ [[ترجمان القرآن]]، [[فروری]] [[1969ء]]، صفحہ 352</ref>۔ [[ترکی]] کے بیشتر حصہ اسی جزیرہ نما پر مشتمل ہے۔ اناطولیہ کو [[لاطینی زبان|لاطینی]] نام [[اناطولیہ|ایشیائے کوچک]] ([[انگریزی زبان|انگریزی]]: Asia minor) سے بھی پکارا جاتا ہے۔
==نام==
 
یہ اصطلاح [[یونانی زبان|یونانی]] لفظ Aνατολή (اناطولے) یا Ανατολία (اناطولیہ) سے نکلی ہے جس کا مطلب طلوع آفتاب یا مشرق ہے۔
==جغرافیہ==
 
جزیرہ نما کے شمال میں [[بحیرہ اسود]]، جنوب میں [[بحیرہ روم]]، مغرب میں [[بحیرہ ایجیئن]] اور مشرق میں [[براعظم]] [[ایشیاء|ایشیا]] ہے۔
==تاریخ==
 
تاریخ عالم میں اس خطے کو کافی اہمیت حاصل ہے اور یہ [[يونانی|یونانی]]، [[رومی]]، [[کرد]]، [[بازنطینی سلطنت|بازنطینی]]، [[سلجوقی سلطنت|سلجوق]] اور [[ترک]] باشندوں کا وطن رہا ہے۔ آج یہاں کا سب سے بڑا نسلی گروہ ترک ہے گو یہ ترکوں کا اصلی وطن نہیں بلکہ [[سلجوقی سلطنت|سلجوق]] اور [[سلطنت عثمانیہ|عثمانی]] عہد میں یہ ترکوں کا علاقہ بن گیا۔