"حروف مقطعات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (7) using AWB
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
'''حروف مقطعات''' (عربی: {{ع}}'''مقطعات، أوائل السور، فواتح‎ السور'''{{ف}}) [[قرآن]] مجید میں استعمال ہونے والے وہ عربی ابجد کے حروف ہیں جو قرآن کی بعض سورتوں کی ابتدائی آیت کے طور پر آتے ہیں۔ مثلاً {{ع}}''' الم ، المر''' {{ف}} وغیرہ ۔ یہ عربی زبان کے ایسے الفاظ نہیں ہیں جن کا مطلب معلوم ہو۔ ان پر بہت تحقیق ہوئی ہے مگر ان کا مطلب اللہ ہی کو معلوم ہے۔ مقطعات کا لفظی مطلب اختصار (انگریزی میں abbreviation) کے ہیں۔ بعض خیالات کے مطابق یہ عربی الفاظ کے اختصارات ہیں اور بعض لوگوں کے مطابق یہ کچھ رمز (code) ہیں۔ یہ حروف 29 سورتوں کی پہلی آیت کے طور پر ہیں اور [[الشوری|سورۃ الشوری]] (سورۃ کا شمار: 42) کی دوسری آیت کے طور پر بھی آتے ہیں۔ یعنی یہ ایک سے پانچ حروف پر مشتمل 30 جوڑ (combinations) ہیں۔ جو 29 سورتوں کے شروع میں قرآن میں ملتے ہیں۔
 
== تعارف ==
سطر 168:
 
== تحقیق ==
ان حروف کے بارے میں زیادہ محققین و مفسرین کا خیال ہے کہ یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جن کا علم اللہ نے اپنے پاس رکھا ہے۔ مثلاً مشہور مفسر ابنِ کثیر (1301-1373 عیسوی) کا یہی خیال ہے۔ <ref> تفسیر ابنِ کثیر </ref>۔ مشہور عالم فخر الدین الرازی (1149–1209عیسوی) نے اس بارے میں مختلف عقائد پر بحث کی ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ ان حروف سے عرب لوگ مختلف چیزوں کو ظاہر کرتے تھے مثلاً ط سے اژدہا کو اور ن سے مچھلی کو وغیرہ۔ یہی خیال حمید الدین فراہی اور امین احسن اصلاحی کا ہے۔ <ref> تدبر القران از امین احسن اصلاحی۔ صفحہ ۸۲ </ref> کچھ حضرات کے خیال میں یہ حضرت [[محمد]] {{درود}} کے مختلف نام ہیں مثلاً یس یا طٰہٰ ۔ موجودہ زمانے میں مصر کے ڈاکٹر رشد الخلیفہ نے ان کا ربط قرآن میں موجود عدد 19 کے حسابی نظام سے جوڑا ہے اگرچہ کئی علماء ان سے متفق نہیں ہیں۔ <ref>[http://www.submission.org/miracle/initials.html حروف مقطعات از ڈاکٹر خلیفہ ۔انگریزی زبان میں]</ref> مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام قیاس آرائیاں ہیں اور ان کا مطلب اللہ کو معلوم ہے۔
 
== بیرونی روابط ==