"جرمن خسرہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (48), ← (22), ← (9) using AWB
سطر 1:
'''جرمن خسرہ''' (جرمن میزیلز German measels) ایک وائرس سے لگنے والی بیماری ہے جوکسی بھی عمر کے انسان کو لگ سکتی ہے۔ اسے رُبیلا (Rubella) بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر یہ ایک معمولی بیماری ہے جو چند دنوں میں خودبخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ مگر اگر یہ کسی حاملہ عورت کو ہو جائے تو پیٹ میں موجود بچے کو سخت متاثر کرتی ہے۔ ایسے بچے حمل کے دوران ہی مر بھی سکتے ہیں یا پھر ایسے جسمانی اور ذہنی امراض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جن کا عمر بھر کوئی علاج ممکن نہیں ہوتا۔
{{Infobox disease
| Name = Rubella
| Image = Rash of rubella on back (crop).JPG
| Caption = ایک بچے کی پشت پر رُبیلا (جرمن خسرہ). کے دھبے
| DiseasesDB = 11719
| ICD10 = {{ICD10|B|06||b|00}}
| ICD9 = {{ICD9|056}}
| ICDO =
| OMIM =
| MedlinePlus = 001574
| eMedicineSubj = emerg
| eMedicineTopic = 388
| eMedicine_mult = {{eMedicine2|peds|2025}} {{eMedicine2|derm|259}}
| MeshID = D012409
}}
==پھیلاؤ==
یہ مرض کسی مریض کی کھانسی سے دوسرے انسانوں کو بھی لگ جاتا ہے۔ مریض بیمار ہونے سے پہلے، بیماری کے دوران اور بیماری سے صحتیاب ہونے کے کئی دنوں بعد بھی یہ وائرس دوسروں کو منتقل کرتا رہتا ہے۔
 
==علامات==
سطر 28:
[[File:Cataracts due to Congenital Rubella Syndrome (CRS) PHIL 4284 lores.jpg|thumb|پیدائشی موتیا۔ جراحی سے ایسے بچوں کی بینائی بحال ہو جاتی ہے۔]]
 
ایسے بچے عام طور پر ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔ وہ دیگر بچوں کے مقابلے میں دیر سے بولنا سیکھتے ہیں۔ اسی طرح وہ دیر سے چلنا اور بیٹھنا سیکھتے ہیں۔ لگ بھگ دس فیصد بچے پیدائیشی گونگے بہرے ہوتے ہیں۔ ان میں پیدائیشی موتیا (cataract) ہوتا ہے۔ ان بچوں کا سر تھوڑا چھوٹا ہوتا ہے اور انہیں جھٹکے آتے رہتے ہیں جسے [[مرگی]] کہتے ہیں۔<br />
ایسے بچوں میں [[دل]] کے پیدائیشی نقص ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جیسے کہ [[دل میں سوراخ]] ہونا۔<br />
ضروری نہیں کہ کسی متاثرہ بچے میں یہ سارے کے سارے نقائص موجود ہوں۔ یعنی کسی بچے کی آنکھ متاثر ہوتی ہے تو کسی کا کان اور کسی کا دل۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ جب ماں کو ربیلا ہوا تھا تو حمل کا کونسا مہینہ تھا۔ اگر حمل کے پہلے تین مہینوں میں ماں کو رُبیلا ہو جائے تو 90 فیصد بچوں میں کوئی نقص آ جاتا ہے۔ اگر حمل کے اگلے تین مہینوں میں رُبیلا ہو تو 55 فیصد بچے نقص والے ہوتے ہیں۔ اور اگر آخری تین مہینوں میں ماں کو رُبیلا ہو تو بچوں میں نقص کے امکانات کافی کم ہو جاتے ہیں۔
 
==بچاؤ==
سطر 50:
==بیرونی ربط==
* [http://www.pakistanipoint.com/showthread.php?87312-%DA%AF%D9%84%D8%B3%D9%88%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-% پاکستانی پوائنٹ]
 
[[زمرہ:طب]]
[[زمرہ:طب اطفال]]