"منظور علی خان (گلوکار)" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
←‏حالات زندگی: clean up, replaced: ← using AWB
م (←‏حالات زندگی: clean up, replaced: ← using AWB)
استاد منظور علی خان [[1930ء]] کو [[ضلع شکارپور]]، [[برطانوی ہندوستان]] (موجودہ [[پاکستان]]) میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق موسیقی کے [[گوالیار]] گھرانے سے تھا۔ استاد منظور علی خان کے پر دادا استاد شادی خان [[1830ء]] میں والیٔ [[ریاست خیرپور]] میر مراد علی خان تالپور کے مدعو کرنے پر [[ریاست خیرپور]] میں آباد ہوئے تھے۔ استاد شادی خان کے پوتے جمالے خان تھے جنہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد کریم بخش خان سے حاصل کی تھی اور اپنے چچا استاد گامن خان کی معیت میں گاتے تھے۔ استاد جمالے خان کے فرزند استاد منظور علی خان تھے۔ یہ خاندان [[دھرپد]] گانے میں مہارت رکھتا تھا۔<ref name="pakistanconnections.com">[http://www.pakistanconnections.com/history/detail/1978-08-14/2364 استاد منظور علی خان، ''پاکستانی کنیکشنز''،برمنگھم برطانیہ]</ref>
 
استاد منظور علی خاندان نے کلاسیکی موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد جمالے خان، استاد ہدی خاں اور استاد سیندو خان سے حاصل کی۔ وہ [[دھرپد]] کے ساتھ ساتھ خیال، [[ٹھمری]]، [[دادرا]] اور [[ٹپہ]] گانے میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ انہیں [[سندھ]] کی مقامی موسیقی کا بھی علم تھا کہا جاتا ہے کہ سندھی راگنیاں جتنے صحیح انداز میں انھوں نے گائیں ہیں اتنی اس سے پہلے کسی نے نہیں گائیں۔ انھوں نے کلاسیکی موسیقی اور سندھی موسیقی کے دو دریاؤں کو ملا کر ایک نیاانداز دیا تھا۔۔<ref name="pakistanconnections.com" />
 
== شاگرد ==
86,585

ترامیم