"شاہ حسین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:پنجاب کی شخصیات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 35:
== ابتدائی زندگی ==
شاہ حسین لاہوری 945ھ بمطابق 1539ءمیں [[ٹکسالی دروازہ|ٹکسالی دروازے]] [[لاہور]] میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد گرامی کا نام شیخ عثمان تھا جوکہ کپڑا بننے کا کام کرتے تھے۔ آپ کے دادا کا نام کلس رائے [[ہندومت|ہندو]]تھا جوکہ فیروز شاہ تعلق کے دور میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ۔ تھے لیکن والد حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔<ref>http://www.nawaiwaqt.com.pk/miscellaneous/28-Mar-2014/</ref>
آپ کاخاندانی نام ڈھاڈھا حسین تھا ۔ ڈھاڈھا پنجاب کے راجپوتوں کی ایک ذات ہے۔والد شیخ عثمان بافندگی یعنی کپڑے بننے (جولاہا)کے پیشے سے منسلک تھے۔ چنانچہ آپ محلے میں ''حسین جولاہا'' کے نام سے جانے جاتے تھے۔ آپ کی پیدائش کے وقت آپ کے والد شیخ عثمان ٹکسالی دروازے کے باہر راوی کے کنارے آباد ایک محلے میں رہائش پذیرپزیر تھے جو تل بگھ کہلاتا تھا ۔<ref name="سہ ماہی تجزیات اسلام آباد۔2010/04ء">سہ ماہی تجزیات اسلام آباد۔2010/04ء</ref>
== زندگی ==
شاہ حسین تصوف کے فرقہ ملامتیہ سے تعلق رکھنے والے صاحب کرامت صوفی بزرگ اور شاعر تھے، وہ اُس عہد کے نمائندہ ہیں جب شہنشاہ اکبر مسند اقتدار پر متمکن تھا۔ شاہ حسین پنجابی زبان و ادب میں کافی کی صنف کے موجد ہیں۔ وہ پنجابی کے اولین شاعر تھے جنہوں نے ہجر و فراق کی کیفیات کے اظہار کے لئے عورت کی پرتاثیر زبان استعمال کی۔ شاہ حسین نے بے مثل پنجابی شاعری کی۔ اُن کی شاعری میں عشق حقیقی کا اظہار ہوتا ہے۔<ref name="سہ ماہی تجزیات اسلام آباد۔2010/04ء"/>