"پرتگیزی سلطنت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م ←‏top: جنوبی امریکہ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 1:
[[ملف:Portuguese empire 1800.png|thumb|400px|left|پرتگیزی سلطنت بمطابق 1800ء]]
 
''پرتگیزی سلطنت'' ([[پرتگیزی زبان|پرتگیزی]]: Império Português، [[انگریزی زبان|انگریزی]]: Portuguese Empire) دنیا کی تاریخ کی پہلی [[عالمی سلطنت]] تھی جو [[جنوبی امریکہامریکا]]، [[افریقہ]]، [[ہندوستان]] اور [[جنوب مشرقی ایشیا|جنوب مشرقی ایشیا]] تک کے مختلف علاقوں پر قابض تھی۔ یہ جدید یورپی نو آبادیاتی سلطنتوں میں سب سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والی سلطنت تھی اور اس کا عہد تقریباً سات صدیوں پر محیط ہے، جو [[1415ء]] میں [[کیوتا]] پر قبضے سے لے کر [[1999ء]] میں [[مکاؤ]] کو [[چین]] کے حوالے کرنے تک پھیلا ہوا ہے۔
 
پرتگیزی جہاز رانوں نے [[1419ء]] میں [[افریقہ]] کے ساحلوں کی کھوج کا آغاز کر دیا تھا، جو مسالوں کی تجارت کے لیے نئے بحری راستوں کی تلاش کے لیے شروع کی گئی تھی۔ جہاز رانی، نقشہ سازی اور اُس وقت کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پرتگیزی جہاز راں کامیابیوں پر کامیابیاں سمیٹتے گئے۔ [[1488ء]] میں [[بارتولومیو دیاس]] پہلی بار [[راس امید]] پہنچا اور [[1498ء]] میں [[واسکو ڈے گاما]] [[ہندوستان]] پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ "پرتگالی بیرون ملک سلطنت" دراصل کسی دوسرے ملک پرتگالی قلعے اور کالونیوں کاایک سلسلہ تھا ۔
سطر 8:
بعد میں کالی کٹ کے حکام نے ادائیگی کے لئے ضمانت کے طور پر ڈے گاما کی پرتگالی ایجنٹوں کو عارضی طور پر گرفتار کر لیا. اس صورت حال میں ناراض گاماکو سخت غصہ آیا اس نے طاقت کے ذریعے اس کے ساتھ چند مقامی لوگوں اور سولہ ماہی گیروں کو اپنے آدمیوں کی مدد سے قیدکرلیا ۔اس نے کئی افراد کو وحشیانہ طریقہ سے قتل کر کے ان کی لاشیں ساحل پر پھینک دیں
واسکو ڈے گامااس مہم میں توقع سے زیادہ کامیاب رہا ۔اس نے سامان تجارت کی فروخت سے 60گنا منافع کمایا۔
[[1500ء]] میں [[جنوبی امریکہامریکا]] کے ساحلوں پر حادثاتی آمد نے [[برازیل]] میں پرتگیزی نو آبادی کا آغاز کیا۔ اگلی کئی دہائیوں تک پرتگیزی جہاز راں [[مشرقی ایشیا|مشرقی ایشیا]] کے ساحلوں اور جزائر کی خاک چھانتے رہے اور جہاں جہاں سے گزرتے گئے وہاں قلعے اور تجارتی مقامات قائم کرتے چلے گئے۔ [[1571ء]] میں [[لزبن]] سے [[ناگاساکی]] تک تجارتی راہداریوں کے قیام نے پرتگال کو ایک حقیقی عالمی سلطنت کی شکل دے دی اور دنیا بھر سے دولت مملکت میں آنے لگی۔
 
[[1580ء]] سے [[1640ء]] کے دوران پرتگال [[سلطنت ہسپانیہ|تاجِ ہسپانیہ]] کے ساتھ اتحاد میں شامل تھا۔ پرتگیزی نو آبادیوں کو تین حریف یورپی قوتوں کی جارحانہ سرگرمیوں کا سامنا رہا جو [[جزیرہ نما آئبیریا]] پر مسلمانوں کی شکست کے بعد قائم ہونے والی سلطنتوں کے خلاف تھی: [[ولندیزی سلطنت|ولندیزی]]، [[سلطنت برطانیہ|انگریز]] اور [[فرانسیسی استعماری سلطنت|فرانسیسی]]۔ کم آبادی کے باعث پرتگال اپنے تجارتی مقامات اور کارخانوں کے پھیلے ہوئے جال کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا اور اس طرح سلطنت کے طویل اور بتدریج زوال کا آغاز ہوا۔ [[1822ء]] میں سب سے بڑی اور منافع بخش نو آبادی [[برازیل]] کا ہاتھوں سے نکل جانا سلطنت کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہوا جس کی وہ کبھی تلافی نہ کر سکی۔
 
19 ویں صدی کے اواخر میں [[افریقہ]] پر یورپی نو آبادیاتی قوتوں کی چڑھائی کے دوران پرتگال نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور بر اعظم پر متعدد نو آبادیاں قائم کر لیں اور یہ افریقی خطے صدیوں کے لیے پرتگیزی غلامی میں چلے گئے۔ پرتگال نے [[لوانڈا]] اور [[بینگوئیلا]] جیسی درجنوں آبادیاں، بندرگاہیں اور قلعے قائم کیے۔
 
[[دوسری جنگ عظیم]] کے بعد [[پرتگال]] کے رہنما [[انتونیو سالازار]] نے اس وقت پرتگیزی سلطنت کو بحال رکھنے کی کوشش کی جب [[یورپ]] کے بیشتر ممالک اپنی نو آبادیوں سے دستبردار ہو رہے تھے۔
 
[[1961ء]] میں [[گوا]] میں موجود پرتگیزی دستے نو آبادی کی جانب بڑھتے [[بھارت|بھارتی]] فوجیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ناکافی تھے۔نہرو حکومت نے " پولیس ایکشن " کے نام پر بہت سے پرتگالیوں کو گوا سے نکال باہر کیا۔سالازار نے افریقی نو آبادیوں میں آزادی کی جدوجہد کرنے والی قوتوں کے خلاف ایک طویل اور خونی جنگ لڑی۔ یہ غیر مقبول جنگ [[1971ء]] میں ان کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنی جسے تاریخ پرتگال میں [[انقلاب گلنار]] (Carnation Revolution) کہا جاتا ہے۔ نئی حکومت نے فوری طور پر اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور مکاؤ کے علاوہ اپنی تمام نو آبادیوں کی آزادی کو تسلیم کر لیا۔ مکاؤ معاہدے کے تحت [[1999ء]] میں واپس چین کے حوالے کر دیا گیا اور اس طرح پرتگیزی سلطنت کا اختتام ہوا۔
 
[[پرتگیزی زبان بولنے والے ممالک کی انجمن]] (CPLP) اسی سلطنت کی ثقافتی جانشیں ہے۔