"سی++" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Basharat Ali Lahori نے صفحہ سی++ (پروگرامنگ زبان) کو سی++ کی جانب منتقل کیا
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 29:
== تاریخ ==
 
1979ء میں [[پی ایچ ڈی]] کے تھیسس پر کام کے دوران سیمولا پروگرامنگ زبان بیارن سٹروسٹروپ کے زیر استعمال تھی۔ سیمولا وہ پہلی پروگرامنگ زبان تھی جس میں آبجیکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ کی خصوصیات موجود تھیں، جو کہ سوفٹویر ڈیویلپمینٹ کے لیے نہایت مفید ہے۔ لیکن یہ زبان عملی طور پر بہت سست روی سے کام کرتی تھی۔ لہذا انہوں نے کلاسز کے ساتھ سی پر کام شروع کیا جس کا مقصد سی زبان میں آبجیکٹ اورینٹڈ خصوصیات کا اضافہ تھا۔
 
کلاسز کے ساتھ سی کا پہلا کمپائلر [[سی فرنٹ]] (Cfront) تھا جسے [[1993ء]] تک استعمال کیا جاتا رہا۔ 1983ء میں '''کلاسز کے ساتھ سی''' کو '''سی++''' کا نام دیا گیا اور اس کا پہلا ایڈیشن [[1985ء]] میں منظر عام پر آیا۔ [[1989ء]] میں سی++2.0 پیش کیا گیا اور [[1991ء]] میں اس ایڈیشن کو اپ گریڈ کیا گیا۔ [[1998ء]] میں سی++ معیارات کمیٹی نے [[بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت|آئیسو]] کے لیے سی++ کا پہلا بین الاقوامی معیار جاری کیا جسے سی++98 کہا جاتا ہے۔