"کالی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد, درستی, ویکائی
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 16:
}}
 
'''کالی''' (Kali) [[ہندومت|ہندو مت]] بالخصوص تانترک پیروکاروں کے نزدیک مقدس ہستی یا [[دیوی (ہندومت)|دیوی]] ہے۔ اکثر ہنود کالی ماں کو [[شیو|شو]] کے قہاری صفات کا نسوانی رخ بھی سمجھتے ہیں۔ [[بھارت]] کا مشرقی شہر [[کولکاتہ|کلکتہ]] (کولکتہ) کا نام کالی دیوی ہی کے نام پر رکھا گیا ہے۔
 
#اگنی کے شعلوں کے سات زبانوں میں اسے سات سرخ بہنوں کے لےے کنایتاً استعمال کیا جاتا ہے ۔
#ایک دیوی جو شیو کی شکتی کا اظہار ہے ۔ اسے پاروتی ، اما ، اور بھوانی کے نام دیے جاتے ہیں ۔ سری نقطہ نظر سے یہ حق کے ارفع ترین اظہار کی نمائندگی کرتی ہے جو مرتبہ میں ہندو مت کے پریم آتما سے برتر ہے ۔
نمائندگی کرتی ہے جو مرتبہ میں ہندو مت کے پریم آتما سے برتر ہے ۔
#کالی ابدیت کا نمائندہ بھی ہے ۔ اس اعتبار سے یہ حیات افزا بھی ہے اور حیات کش بھی ۔ اس حثیت میں اس کا مجسمہ چار بازؤں والی ایک عورت کا سا بنا ہوا ہے ، جس کی کنچلیاں ہیں اور یہ ہر چیز کو نکل جاتی ہے ۔ یہ پھندا ، تلوار اور کھوپڑی والا عصا تھامے ہوئی ہے ۔ شمشان گھاٹوں کے ساتھ وابستگی بھی اسی وجہ ہے ۔ خوف کی نوعیت سے آگہی کے باعث خوف کی حالت میں اس کی دہائی دیتے ہیں ۔
#کالی کا مقدس مندر کالی گھاٹ کلکتہ میں ہے ۔ اس مندر کی اہمیت سے وابستہ اسطورے کے مطابق مہادیو شیو) اپنی بیوی کی لاش اٹھائے سارے عالم میں گھوم رہا تھا کہ اسے تباہ کردے ۔ وشنو نے مداخلت کرتے ہوئے اپنے چکر سے کالی کی لاش کے اکاون حصوں میں کاٹ دی ۔ یہ ٹکڑے جس جگہ گرے وہ جگہ متبرک بن گئی اور وہاں مندر بنا دیا گیا ۔