"ٹینیسی ولیمز" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
ٹینسیی ولیم (Tennessee Williams) [[ڈراما]] نگار ٹینیسی ولیمز [[مسیسپی]]، کولمبس میں، [[26 مارچ]]، [[1911ء]] میں پیدا ہوئے۔ کالج کی تعلیم کے بعد ریاست [[نیو اورلینز]] منتقل ہو گئے جہان ان کا خیال تھا کے یہاں ان کے ڈراموں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جب وہ 28 برس کے تھے تو انھوں نے اپنا نام تبدیل کیا۔
[[31 مارچ]]، [[1945ء]] میں ان کا ایک ناٹک " شیشے کے آئینے" نے ان کے شہرت دور دور پھیلا دی۔ اور ان کے لیے براڈوے کے دروازے کھول دئیے۔ دو سال بعد ان کا معرکتہ آرہ ڈراما "A Streetcar Named Desire" کو پولیٹرز انعام ملا۔. ٹینسی ولیمز کے اس ڈرامے پر فلم بھی بنی جس میں مارلن برانڈو اور الزبتھ ٹیلر نے کمال کی اداکاری کی تھی .1960 میں ٹینسی ولیمز پرمشکل وقت آیا تھا جب ان کے ڈراموں پر نقادوں نےمنفی اور خراب قسم کے تبصرے لکھے اور وہ آہستہ آہستہ ڈراما اور تھیٹر سےغائب ھو گئے۔ اور تیزی سے یہ عظیم ڈراما نگار شراب اور منشیات کی علت کا شکار ہوگیا۔
[[1969ء]] میں ان کے بھائی نے انھیں منشیات کے ہسپتال میں داخل کروادیا اور کچھ دنوں بعد وہ صحت یاب ہوکر واپس آگئے اور دوبارہ ڈراما نویسی شروع کی۔ ساتھ ہی اپنی ازیت ناک اور دردناک کہانی کو یاداشتوں کی صورت میں بھی لکھا۔ [[1975ء]] میں انھوں نے کئی ڈرامے لکھے اسی دوران ٹینسی ولیمز کثرت شراب خوری ، منشیات اور امردپرستی اس قدر مبتلا ہوئے کی ان کی صحت روز بہ روز بگڑتی رہی اور [[25 فروری]] [[1983ء]] میں [[نیویارک]] کے سٹی ہوٹل کے ایک کمرے میں انتقال ھوا۔{ تحریر: احمد سہیل}
{{Commonscat|Tennessee Williams}}
 
گمنام صارف