"لعزر کو زندہ کرنا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
[[تصویر:Brooklyn Museum - The Resurrection of Lazarus (La résurrection de Lazare) - James Tissot.jpg|تصغیر|300px|بروکلین عجائب گھر میں موجود "یسوع کا لعزر کو زندہ کرنے" کی خیالی تصویر از مصور James Tissot]]
[[یسوع|یسوع مسیح|سیدنا یسوع]] [[دریائے یردن]] کے مشرقی کنارے پر جہاں [[یوحنا اصطباغی]] قتل ہونے سے پیشتر تبلیغ کیا کرتے تھے، درس دے رہے تھے کہ ایک قاصد [[بیت عنیاہ (بائبل گاؤں)|بیت عنیاہ]] گاؤں کی [[بیت عنیاہ کی مریم|بی بی مریم]] اور [[مرتھا]] کی طرف سے پیغام لے کر پہنچا کہ ہمارا بھائی [[بیت عنیاہ کا لعزر|لعزر]] سخت بیمار ہے۔ یہ سن کر یسوع مسیح قصداً دو دن اور اسی مقام پر بیماروں کو شفا اور عوام کو درس فرماتے رہے۔ اس کے بعد ہی آپ دریا عبور کر کے بیت عنیاہ کی طرف تشریف فرما ہوئے۔ [[رسول (مسیحیت)|رسولوں]] کو یہ دیکھ کر کہ یسوع [[یروشلم]] کے اس قدر نزدیک جارہے ہیں بڑی تشویش ہوئی کیونکہ بیت عنیاہ یروشلم سے دو ہی میل کے فاصلہ پر تھا۔ چنانچہ انہوں نے کہا:
 
"اے ربی! ابھی تو یہودی تجھے سنگسار کرنا چاہتے تھے اور تو پھر وہاں جاتا ہے؟ یسوع نے جواب دیا کیا دن کے بارہ گھنٹے نہیں ہوتے؟ اگر کوئی دن کو چلے تو ٹھوکر نہیں کھاتا کیونکہ وہ دنیا کی روشنی دیکھتا ہے۔ لیکن اگر کوئی رات کو چلے تو ٹھوکر کھاتا ہے کیونکہ اس میں روشنی نہیں۔ اس نے یہ باتیں کہیں اور اس کے بعد ان سے کہنے لگا کہ ہمارا دوست لعزر سو گیا ہے لیکن میں اسے جگانے جاتا ہوں۔