"شنیوار واڑہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 5:
== تاریخ ==
شنیوار واڑہ اصلاً [[مرہٹہ سلطنت]] کے پیشواؤں کی سکونت کے لیے تعمیر شدہ سات منزلہ مرکزی عمارت تھی۔ اس پوری عمارت کو پتھروں سے تعمیر کیا جانا تھا لیکن ابھی پہلی یا دوسری منزل ہی مکمل ہوئی تھی کہ مرہٹہ سلطنت کے پایہ تخت [[ستارا (شہر)|ستارا]] کے لوگوں نے [[چھترپتی شاہو]] کی خدمت میں عرض گزاری کہ پتھروں کی عمارت بنانے کی اجازت اور تعمیر صرف [[چھترپتی]] کے اختیار میں ہیں، پیشواؤں کو اس کی اجازت نہیں ہے۔ چنانچہ چھترپتی کے دربار سے باضابطہ شاہی فرمان جاری ہوا جس میں پیشوا کو ہدایت دی گئی کہ عمارت کا باقی ماندہ حصہ پتھروں کی بجائے اینٹوں سے بنایا جائے، فرمان کی تعمیل ہوئی اور بقیہ حصہ اسی طرز پر تعمیر ہوا۔ تقریباً نوے برس بعد جب انگریزوں نے اس عمارت پر ہلہ بولا تو اوپر کی چھ منزلیں منہدم ہو گئیں اور صرف پتھروں سے تعمیر شدہ حصہ باقی رہا۔ چنانچہ اب شنیوار واڑہ کا صرف یہی حصہ باقی ہے اور آج بھی [[پونہ]] کے پرانے شہر میں یہ تاریخی عمارت مرجع خلائق ہے۔
 
{{مرہٹہ سلطنت}}