"این فرینک" کے نسخوں کے درمیان فرق

14 بائٹ کا اضافہ ،  2 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
* 1941ء سے بے وطن
}}
| notablework = ''[[ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری]]'' (1947)
| relatives = {{Plainlist|
* [[اوٹو فرینک]] (باپ)
| signature = Anne Frank signature.svg
}}
'''اینیلیز''' «'''این'''» '''فرینک''' ({{IPA-de|anəli:s maˈʁi: ˈʔanə ˈfʁaŋk|lang}}؛ {{IPA-nl|ɑnəˈlis ma:ˈri ˈʔɑnə ˈfrɑŋk|lang}}؛ 12 جون 1929 – فروری یا مارچ 1945)<ref name=DeathResearch>Research by The Anne Frank House in 2015 revealed that Frank may have died in February 1945 rather than in March, as Dutch authorities had long assumed. [http://www.annefrank.org/en/News/News/2015/Maart/Anne-Franks-last-months/ "New research sheds new light on Anne Frank’s last months"]. AnneFrank.org, 31 March 2015</ref> جرمنی میں پیدا ہونے والی ایک روزنامچہ (ڈائری) نگار تھی۔ وہ [[مرگ انبوہ]] کے سب سے زیادہ چرچوں میں رہنے والے یہودی متاثرین میں سے ایک تھی۔ اس کی وفات کے بعد اس کی ”[[ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری]]“ (اصلی عنوان [[ڈچ زبان|ڈچ]] میں ''Het Achterhuis'') شائع ہوئی جس سے وہ بہت مشہور ہو گئی۔ اس ڈائری میں اس نے [[جنگ عظیم دوم]] میں جرمنی کے نیدرلینڈز پر قبضے کے دوران 1942ء سے 1944ء تک اپنی زندگی کے احوال بیان کیے تھے۔ اس ڈائری کا شمار دنیا کی معروف ترین کتابوں میں ہوتا ہے اور اس ڈائری کے واقعات پر کئی فلمیں اور ڈرامے بن چکے ہیں۔
 
وہ [[فرینکفرٹ]]، [[جرمنی]] میں پیدا ہوئی۔ زیادہ تر وقت [[ایمسٹرڈم]]، [[نیدرلینڈز]] میں گزارا کیونکہ [[نازی]]وں نے جرمنی پر قابو پا لیا تھا اور مجبوراً اس کو کو اپنے خاندان کے ہمراہ ساڑھے چار برس کی عمر میں نیدرلینڈز جانا پڑ گیا۔ اس طرح این فرینک نے سنہ 1941ء میں اپنی شہریت کھو دی اور وہ بے وطن ہو گئی۔ مئی 1940ء میں نیدرلینڈز پر جرمن قبضے کی وجہ فرینک خاندان ایمسٹرڈم میں محصور ہو کر رہ گیا۔ جب جولائی 1942ء میں یہودی آبادی پر مظالم بڑھ گئے تو فرینک خاندان پوشیدہ کمروں میں چھپ گیا، یہ کمرے اس عمارت کی کتاب کی الماری کے پیچھے تھے جہاں اس کے والد کام کیا کرتے تھے۔ اس وقت سے لے کر اگست 1944ء میں [[گسٹاپو]] کے ہاتھوں خاندان کے گرفتار ہونے تک این کے پاس ایک ڈائری تھی جو اس کو اس کے جنم دن پر بطور تحفہ ملی تھی اور وہ اس میں روزانہ لکھتی تھی۔ فرینک خاندان کی گرفتاری کے بعد انہیں نازیوں کے حراستی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا۔ اکتوبر یا نومبر 1944ء میں این اور اس کی بہن [[مارگوٹ فرینک|مارگوٹ]] کو [[آوشویتز حراستی کیمپ|آشویتز]] سے [[برجن بیلسن حراستی کیمپ]] بھجوا دیا گیا جہاں وہ دونوں کچھ ماہ بعد (ممکنہ طور پر [[ٹائیفس]] سے) وفات پا گئیں۔ [[بین الاقوامی انجمن صلیب احمر و ہلال احمر|انجمن صلیب احمر]] کے مطابق وہ دونوں میں مارچ مریں، لیکن 2015ء کی تحقیق کے مطابق ان کے فروری میں مرنے کے زیادہ امکانات ہیں۔<ref name="DeathResearch"/>