"ابن طاہر قیسرانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + 5 زمرہ
سطر 7:
 
== حیات ==
ابن القیسرانی کی پیدائش 1057 میں یروشلم میں ہوئی۔ آپ کے والدین عرب اور ان کا تعلق قیساریہ سے تھا۔ اسی وجہ سے آپ کا نام پڑا۔ عربی میں یروشلم کو بیت المقدس کہتے ہیں ،سو انہیں مقدسی بھی کہا گیا۔ آپ کی پیدائش کا تذکرہ ابن خلقان نے 6 شوال 448 ہجری میں درج کیا ہے جو ولیم میک گوکن ڈی سلین کے مطابق دسمبر 1056 بنتی ہے۔
 
ابن القیسرانی نے حدیث کی تحقیق میں بہت سفر کیا۔ ابن القیسرانی نے حدیث کا علم 12 سال کی عمر سے حاصل کرنا شروع کیا اور 19 سال کی عمر میں بغداد کا رخ کیا اور پھر عراق میں کچھ وقت گزارنے کے بعد واپس وطن لوٹے اور کچھ عرصے بعد حج کرنے کے لیے مکہ روانہ ہوئے۔پھر انہوں نے تہامہ، حجاز، شام، مصر، میسوپوٹامیہ، فارس اور خراساں کا بھی تعلیمی سفر کیا۔ انہوں نے زندگی کا زیادہ حصہ ہمدان میں گزارا جو موجودہ ایران کا حصہ ہے اور یہاں بہت ساری ایسی کتب تصنیف کیں جو مشہور ہوئیں۔ مشرق میں جب وہ خواجہ عبدللہ انصاری کے شاگرد تھے تو انہوں نے معاوضہ لے کر محمد البخاری، مسلم ابن الاحجاج، ابو داؤد اور ابن ماجہ کے نسخے اپنے ہاتھ سے لکھے۔
 
ایک اور حج سے واپس لوٹتے وقت ابن القیسرانی کی وفات بغداد میں جمعے کو ہوئی۔ ابن خلیقان نے یومِ وفات کا تعین 28 ربیع الاوّل کیا ہے جو 507 ہجری بنتا ہے۔ ڈی سلین کے مطابق یہ ستمبر 1113 گریگوری ہے۔
 
== کام ==