"ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/فیصل انس (Faismeen)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 15:
:: ہمیں اس قابل سمجھنے کے لئے آپ کا انتہائی شکریہ۔ ویکیپیڈیا گرچہ ایک آزاد پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کسی کو ترمیم کی اجازت ہے مگر بعض دفعہ کچھ ایسی مشکلات پیش آتی ہیں جہاں منظمین کا سہارا لینا پڑتا ہے اور چونکہ اردو ویکیپیڈیا پر منتظیمین کم ہیں اور فعال صرف چند لہذا جس سرعت اور تسلسل سے اردو ویکیپیڈیا اپڈیٹ ہونا چاہئے وہ نہیں ہوپاتا ہے۔ذیل میں جواب حاضر ہے۔
 
::1۔ دائرۃ المعارف ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ مواد فراہم کرنا ہے تاکہ اردو ویکیپیڈیا پر مضامین اور متن کی ایک اچھی خاصی تعداد ہو۔ ہمارا ماننا ہیکہ فی الحال اردو ویکیپیڈیا کو کثرت مضامین اور زیادہ سے زیادہ موضوعات پراچھی مقدار میں مواد کی ضرورت ہے۔ س کے علاوہ نئے صارفین کی تشکیل کرنا اور اس کے لئے یونیورسٹیوں میں پروگرام کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ ایک کوشش یہ بھی ہیکہ اردو جاننے والوں اردو ویکیپیڈیا سے واقف کرایا جائے اور انہیں یہ بور کرایا جائے کہ وہ بھی چاہیں تو اردو ویکیپیڈیا پر ترمیم کر اردو کی خدمت میں اپنا حصہ ادا کر سکتے ہیں۔<br />
::2۔ میں نے ہمیشیہ کوشش کی ہیکہ انگریزی یا عربی سے مواد کا ترجمہ کروں اور اب تک یہی کوشش جاری ہے۔ میں نے تمام تر مضامین خود ترجمہ کئے ہیں اور مشینی ترجمہ سے اردو ویکیپیڈیا کو پاک کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک کوشش اردو ویکیپیڈیا کو وہ موضوعات دینے کی ہے جو عموما اردو قارئین کو کہیں دستیاب نہ ہوں۔ میری یہ بھی کوشش رہتی ہیکہ مضمون چند سطری نہ ہو بلکہ اس پر خاطر خواہ مواد پیش کر دیا جائے تاکہ مضمون ادھورا اور صفحہ نا مکمل نہ لگے۔ ایک اور کوشش منتخب اور بہتر مضامین کی کثرت پر ہے۔ کل تخلیق کردہ مضامین کی فہرست [https://xtools.wmflabs.org/pages/ur.wikipedia.org/Faismeen یہاں] دیکھی جا سکتی ہے۔ میری کوشش رہتی ہیکہ حالیہ واقعات پر مضامین بنتے رہیں جیسے [[ترکی کے عام انتخابات، 2018ء]]، [[بھارت کے عام انتخابات، 2019ء]]، [[پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء]]، [[شیلا دکشت]]، [[کروناندھی]] اور اس طرح ایک طویل فہرست ہے۔ ویسے ہمارا ہر ایک مضمون ہمارے لئے اہم ہے۔ ایک منصوبہ تمام زبانوں کے ویکیپیڈیا کا ترجمہ تعارف بھی ہےجو کچھ عرصہ کے رکا ہوا ہے جلد ہی ہورا کرنے کا ارادہ ہے۔<br />
::3۔ میں نے کچھ رائے شماریوں میں حصہ لیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ رائے شماری میں غیر جانب داری سب سے اہم ہے۔ میری کوشس رہتی ہیکہ فیصلہ ہمیشہ وہ لئے جائیں جو دائرۃ المعارف کے حق میں بہتر ہو اور اس سے بھی آگے بڑھ کر کہنا چاہوں گا اردو کے حق میں بہتر ہو۔ میں مستقبل میں بھی ہمیشہ غیر جاب دار رہوں گا۔<br />
::4۔ سب سے پہلے شعیب بھائی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نہ صرف ہمیں اردو ویکیپیڈیا سے واقف کرایا بلکہ میری ہر ممکن مدد کی۔ چند سطور ان کا احاطہ نہیں کرسکتی ہیں۔ حماد سعید نے بھی کافی کچھ سکھایا ہے اور ان کی ذہانت اور دائرۃ المعارف پر ان کی کاوشیں قابل رشک ہیں، مزمل بھائی اور طاہر بھائی اور ان کے علاوہ عبید رضا اور آغا جہانگیر سب ہی اس چھوٹے سے باغیچہ کے لہلہاتے پھول ہیں جن کی خوشبو سے ہماری چھوٹی سی دنیا معطر رہتی ہے اور شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
 
==تائید==