"وزیرمحمد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 62:
وزیر محمد  نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس زمانے میں کھبے ہاتھ سے کھیلنے والے بہت کم تھے، اس لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بولروں کو ایسے بیٹسمینوں کو بولنگ کرانے کا زیادہ تجربہ بھی نہیں تھا، تو اس کا فائدہ بھی صادق محمد کو ہوا۔وزیر محمد کے خیال میں ان کے بھائی رئیس محمد بھائیوں میں سب سے سٹائلش بیٹسمین تھے۔ ان کے ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی نہ بننے کا انہیں افسوس ہے۔حنیف محمد کے ساتھ وہ قومی ٹیم میں کھیلے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کے کپتان رہے۔ حنیف محمد  نے 1959 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کراچی کی طرف بہاولپور کے خلاف 499 رنز بناکر ڈان بریڈمین کے 452رنز کا ریکارڈ توڑا۔ وہ اپنی اس اننگز کا کریڈٹ وزیر محمد کو دیتے جو کراچی کی ٹیم کے کپتان تھے۔ ایک قومی اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے بتایا، وزیر بھائی ٹیم کے کپتان تھے۔ میں نے تین سو کر لیے توکہنے لگے، تم نے بریڈ مین کا ریکارڈ توڑنا ہے۔ میں نے کہا ابھی ڈیڑھ سو باقی ہیں، یہ کیسے ہوگا؟ کہنے لگے جیسے کھیل رہے ہو تم کر لو گے، بس فٹ اور ریلکس رہو۔ مجھے فٹ رکھنے کے لیے انھوں نے میری مالش بھی کی۔حنیف محمد  نے 1959 میں ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑا، وہ اپنی اس اننگز کا کریڈٹ وزیر محمد کو دیتے تھے فائل فوٹو: روئٹرزوزیر محمد کرکٹ کے بارے میں معلومات کا خزینہ ہیں جس کی وجہ سے حنیف محمد کے بقول انہیں وزڈن کہا جاتا۔ حنیف محمد نے اپنی آپ بیتی میں لکھا ہے کہ وزیر محمد نئے ٹیلنٹ کے پارکھ تھے، اس لیے جب کسی باصلاحیت نوجوان کے کھیل سے متاثر ہوتے، اس کے بارے میں کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مظفر حسین کو آگاہ کرتے۔ پاکستان کے ممتاز وکٹ کیپر وسیم باری کے ٹیلنٹ کو بھی سب سے پہلے انہوں نے پہچانا اور حنیف محمد اور مظفر حسین کو مطلع کیا-
 
سال1969 میں عبدالحفیظ کاردار نے حنیف محمد پر ریٹائرمنٹ کے لیے دبا ڈالا۔ وزیر محمد اس وقت سلیکٹر تھے۔ کاردار چاہتے تھے کہ وہ حنیف محمد کو ریٹائر ہونے پر آمادہ کریں لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان کے بھائی ابھی مزید تین چار سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ البتہ کاردار کی سوچ سے حنیف محمد کو وزیر محمد نے بھاری دل سے آگاہ کر دیا۔وزیر محمدکی عمر نوے برس سے  زائد ہو گئی ہے۔ اس وقت وہ پاکستان کے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی ہیں۔اس وقت وہ انگلینڈ میں وہ ایک باوقار زندگی گزار رہے ہیں۔ فرصت کے اوقات میں باغبانی کرتے ہیں اور ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھتے ہیں۔
 
اس وقت وہ انگلینڈ میں وہ ایک باوقار زندگی گزار رہے ہیں۔ فرصت کے اوقات میں باغبانی کرتے ہیں اور ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھتے ہیں۔
 
== مزید دیکھیے ==