ابوالحسن علی (جرنلسٹ)ترميم

ایک صحافی جن کا تعلق لاہور سے ہے ، 1984ء سے لکھنے لکھانے کا سفر جاری ہے ، مختلف قومی اخبارات میں بچوں کے صفحات میں کہانیاں اور مراسلات تحریر کرنے سے صحافت کا آغازکیا۔ روزنامہ ''عوام'' فیصل آباد سے سپورٹس رپورٹنگ کاآغازکیا پھر 1984ء میں روزنامہ ''امروز''کے ہفت روزہ ایڈیشن کھیل اورکھلاڑی میں سینکڑوں مضامین سپرد قلم کیے۔بعد میں1991ء سے1997ء تک روزنامہ نوائے وقت لاہور کے فیملی میگزین میں سپورٹس اورشوبزکے موضوع پرفری لانس اپنے جوہر دکھائے'اسی سال لاہور سے ماہنامہ ''کنٹری وائس''کے نام سے ایک رنگین باتصویرجریدہ شروع کیا۔بعد ازاں آنے والے سالوں میں ماہنامہ ''لیڈی رپورٹ'' پنجابی ماہنامہ ''متر'' اورماہنامہ ''پنجاب انڈیپنڈنٹ'' کے جرائد کوبطورمدیر اشاعت پذیرکیا۔اس کے ساتھ ساتھ واٹرسیکٹر ایشوزپرپاکستان کے واحد پندرہ روزہ اخبار ''کینال نیوزبلیٹن''اورتعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے پندرہ روزہ اخبار ''ورکس ٹائمز'' کی اشاعت ممکن بنائی۔علاوہ ازیں ماہنامہ ''وفاق ٹائمزانٹرنیشنل'' لاہورکے مدیرکے طورپرپانچ سال ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس وقت مختلف ویب سائٹس پر بشمول ایکس کلب فری لانس کنٹری بیوٹر کے طورپر اپنی صحافتی سرگرمیوں کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔