"وقارحسن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 51:
| date = 10 فروری 2020ء
}}
'''وقار حسن''' (12 ستمبر 1932ء| 10 فروری 2020ء) امرتسر سابقہ ہندوستان میں پیدا ہوئےایک [[پاکستان قومی کرکٹ ٹیم|پاکستانی کرکٹر]] ہیں۔جنہوں نے پاکستان کی طرف سے 21 ٹیسٹ میچ کھیلے وقارحسن ایک ماہر سٹروک پلیئرتھے اور بہت عمدہ فیلڈر بھی۔ انہوں نے اپنی فرسٹ کلاس کا آغاز17 سال کی عمر میں کیا انہوں نے پاکستان ایگلزکی طرف سے1951ء میں انگلینڈ کادورہ کیا۔1953-1952 میں دورہ بھارت کے دوران میں جب ممبئی کے مقام پر تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم صرف 60 رنز پر6 وکٹ گنوا چکی تھی تو وقار حسن نے پہلی اننگز میں 81 رنز بناکر ٹیم کوسہارادیا۔ انہوں نے دوسری اننگز میں بھی65رنزبنائے تاہم بھارت یہ ٹیسٹ10وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوگیاتھا۔اسی سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں انہوں نے ایک مرحلے پر ہاتھ سے نکلنے والے میچ میں پانچ گھنٹے کریزپرجمے رہ کر97 رنز کی باری مکمل کی اورٹیسٹ کوڈرا تک لے گئے یہی نہیں بلکہ وقار حسن نے کئی مواقعوں پر ٹیم کے لیے مردِ بحران کاکرداراداکیا۔بھارت کے خلاف اس اولین سریزمیں انہوں نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی آٹھ اننگز میں 357 رنز بنائے۔44.62 کی اوسط سے تین نصف سنچریوں کے ساتھ وہ پاکستان کی طرف سے نمایاں سکورر تھے۔ اگلی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں وہ زیادہ متاثر نہ سکے اورصرف 14.71 کی اوسط سے 53 رنز کی واحد نمایاں باری ہی ان کے کھاتے میں درج ہوئی۔ اس کے بعد بھارت کے خلاف ملکی سرزمین پرانہوں نے دونصف سنچریاں بناڈالیں۔ 52 رنز کی بڑی اننگزکے ساتھ ان کی اوسط30.50تھی جبکہ مجموعی رنز 244 تھے۔اگلی سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف تھی یہاں ان کو لاہورکے ٹیسٹ میں اپنی اعلیٰ کارکردگی دکھانے کاموقع ملا۔ جس میںبھی پاکستان کی ٹیمایک مرحلے پر 111 رنز پر 6 وکٹ گنوا چکی تھی اس موقع پروقاراحمد نے امتیازاحمد کے ساتھ مل کر300 رنزکی شراکت قائم کی جوایک عرصے تک ریکارڈ رہا۔اس کے بعد وقارحسن نے آسٹریلیا اورویسٹ انڈیزکے خلاف چارٹیسٹ میچ بھی کھیلے مگر کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکے۔ آسٹریلیاکے خلاف 1959ء میں لاہورٹیسٹ ان کا آخری ٹیسٹ تھا تاہم وہ أ1965ء تک فرسٹ کلاس کرکٹ سے وابستہ رہے۔
 
=== ذاتی زندگی ===