"سونی تارا پور والا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 2:
== ابتدائی زندگی اور تعلیم ==
تارا پور والا 1957ء میں بھارت کے شہر ممبئی میں ایک پارسی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ابتدائی اسکول کی تعلیم کوئین میری اسکول ممبئی سے مکمل کی۔ انہیں انڈر گریجویٹ پروگرام کے لیے ہاورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے کے لیے وظیفہ ملا۔ اگرچہ انہوں نے انگریزی اور امریکی ادب میں گریجوئیشن کی لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلم سے متعلق بے شمار کورس کیے اور الفریڈ گزیٹی سے فلم سازی کا بھی کورس کیا۔ اس دوران ان کی ملاقات میرا نائر سے ہوئی جب وہ گریجوئیشن کر رہی تھیں۔ یہ ملاقات ان کی طویل المدت دوستی اور دونوں کی مشترکہ تخلیقات کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ گرییجوئیشن کے بعد انہوں نے نیویارک یونیورسٹی کے شعبہ تعلیمات سینیما میں داخلہ لیا اور وہاں سے 1981ء میں فلمی نظریہ اور تنقید میں ایم اے کی سند حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ہندوستان لوٹ آئیں اور فری لانس ساکت عکاس (فری لانس اسٹل فوٹو گرافر)کی حیثیت سے کام شروع کیا۔
 
وہ 1988ء میں واپس لاس اینجلس آ گئیں اور یہاں انہوں نے منظر نگاری شروع کی۔ انہوں نے بہت سے اسٹوڈیو کے لیے مکالمے اور منظر نامے لکھے جن میں یونیورسل، ڈزنی اور ایچ بی او جیسے ادارے بھی شامل ہیں۔ 1992ء میں وہ ایک بار پھر سے ہندوستان واپس لوٹ آئیں۔
 
== حوالہ جات ==