"مشرقی یورپ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:Location-Europe-UNsubregions,_Kosovo_as_part_of_Serbia.png|thumb|300px|[[اقوام متحدہ]] کی تعریف کے مطابق [[یورپ]] کے مختلف علاقوں کی تقسیم، مشرقی یورپ سرخ رنگ میں نمایاں ہے]]
 
[[دریائے ڈینیوب]] اور [[بحیرہ اسود]] کے شمال میں پھیلا ہوا علاقہ '''مشرقی یورپ''' (eastern europe) کہلاتا ہے۔ اس خطے کا بیشتر علاقہ میدانی ہے۔ [[بیلاروس|بیلارس]]، [[مالدووا|مالڈووا]]، [[رومانیہ]] اور [[یوکرین]] مشرقی یورپ کے ممالک شمار کیے جاتے ہیں۔ جبکہ [[قفقاز]] کے ممالک اور [[سرد جنگ]] کے دوران [[وسطی یورپ]] کے [[وائز گراڈ گروپ]] کے ممالک بھی مشرقی یورپ کا حصہ سمجھتے جاتے تھے۔ علاوہ ازیں [[شمالی یورپ]] کی [[بالٹک ریاستیں]] اور یورپی روس کو بھی مشرقی یورپ کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ہم اس مضمون میں وسطی یورپ، شمالی یورپ، بالٹک ریاستوں اور قفقاز کے علاقے کو چھوڑ کر مشرقی یورپ کے مخصوص ممالک کو موضوع بنائیں گے۔
 
 
== آبادی کی خصوصیات ==
[[رومانیہ]] کی بیشتر آبادی دارالحکومت [[بخارسٹ]] یا دیگر بڑے شہروں میں رہتی ہے۔ [[یوکرین]] میں دو تہائی آبادی شہروں میں رہائش پذیر ہے۔ [[بیلاروس|بیلارس]] کی بیشتر آبادی بھی شہروں کی باسی ہے ۔ [[مالدووا|مالڈووا]] اس خطے کا سب سے زیادہ دیہی ملک ہے جہاں کی نصف آبادی دیہاتوں کی مکین ہے اور زراعت ان کا پیشہ ہے۔
 
== ماحولیاتی خطرات ==
سطر 13:
== معیشت ==
 
[[زراعت]] کے میدان میں بہترین کارکردگی اور وسیع معدنی ذخائر کے باعث یوکرین [[سوویت اتحاد|سوویت یونین]] سے تخلیق پانے والے ممالک میں سب سے زیادہ مضبوط معیشت کا حامل ملک ہے۔ مالڈووا اور بیلارس بھی سوویت یونین کا حصہ تھے اور [[1991ء]] میں آزاد ہوئے۔ رومانیہ [[1945ء]] سے [[1989ء]] تک سخت اشتراکی حکومت کے زیر اثر تھا۔
 
یوکرین کی بیشتر صنعت ملک سے نکلنے والے معدنی ذخائر پر منحصر ہے۔ یوکرین کا ڈونباس علاقہ یورپ میں [[کوئلہ|کوئلے]] کی پیداوار کا سب سے بڑا علاقہ ہے اور [[لوہا|لوہے]] کی پیداوار کا اہم مرکز بھی ہے۔ بیلارس کی اہم صنعت کیمیائی مادے،مشینوں کی تیاری اور غذائی مصنوعات ہیں۔ رومانیہ کی پیداواری صنعتیں بیرونی تعاون سے فروغ پا رہی ہیں۔