"یونانی اساطیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م نے زمرہ:قدیم یونانی مذہب کا اضافہ کیا فوری زمرہ بندی کے ذریعہ
م ←‏اسطوری تاریخ کا جائزہ: اِبتداء کائنات اور دیوتاؤں کا جنم۔
سطر 11:
جب بلقان کی سرزمین پر شُمال سے جنگی قبیلوں نے چڑھائی کی تو مقامی مذہب کے غیر متشدد دیوتاؤں میں حملہ آوروں کے تشدد پسند دیوتاؤں کا بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔ اِس طرح مقامی مذہب کے مُقدس ہڑوار میں دیوتاؤں کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور [[آرس]]، [[آخیل]] اور [[پطروقل]] کے افسانوں کو اساطیری رُتبہ حاصل ہو گیا۔
 
اِس خطے کے قدیم شاعروں اور مصنفینمُصنفین نے رزمی داستانوں اور نظموں کے ذریعے اپنے دیوتاؤں کے متعلق اِس طرح لکھا کہ انسانوں اور دیوتاؤں میں آپس داری کو سمجھایا جا سکے۔ ایسا کرنے کے لیئے، اِنہوں نے ”ارضی تاریخ“ کو تین مخصُوص حِصّوں میں بانٹ دیا:
 
* '''عصرِ خداوندی''' – اساطیر کا یہ حِصّہ، ابتداء عرضکائنات اور دیوتاؤں کے جنم و زندگی کی داستانوں پر مرکوز ہے۔ اِن اساطیری داستانوں میں دیوتاؤں کے جنم کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اِن دیوتاؤں نے انسانوں کو کس طرح بنایا۔
* '''عصرِ بشر''' – اساطیر کا یہ حِصّہ، دیوتاؤں اور انسانوں کے میل ملاپ کی کہانیوں پر مرکوز ہے۔ اِن میں دیوتاؤں کے انسانوں سے جنسی تعلقات اور اِن سے پیدہ ہونے والے [[ادھدیوتا|ادھدیوتاؤں]] کا بھی ذکر ملتا ہے۔
* '''عصرِ سُورما''' – اساطیر کا یہ حِصّہ، اُن انسانی کاوشوں پر مرکوز ہے جہاں دیوتاؤں نے اپنی الٰہی سرگرمیاں محدُود کر دیں اور صرف بہادر سُورما ہی انسانوں کی مدد کو پہنچ سکے۔ اِس میں [[ٹرائے کی جنگ]] جیسے قصّے شامل ہیں۔
 
=== اِبتداء کائنات اور دیوتاؤں کا جنم===
”اساطیر از اِبتداء کائنات“ قدیم مُصنفین کی ایک خام کوشش تھی جس میں اِنہوں نے کائنات کی ابتدا کو آسان انسانی زُبان میں سمجھانے کی کوشش کی۔ اِبتداء ارض کا عمومی طور پر تسلیم شدہ نظریہ [[ہسیود]] کے تحریری بیان ’[[تھیوگنیا]]‘ سے آتا ہے۔
 
اساطیر کے مُطابق، کائنات کی اِبتدا میں صرف سُنسان تاریکی تھی اور اِس بے وُقعتی خالی پن میں صرف [[کاوس (علم الاساطیر)|کاوس]] تھا۔ اِس تاریکی میں [[گایا]] کا جنم ہوا جو کہ ارض کی علامتی دیوی ہے۔ گایا کے ہمراہ دیگر ابتدائ دیویاں اور سماوی مخلوقات وجود میں آیئں جن میں [[ایروس]] (پیار کی علامتی دیوی)، [[اربوس]] (اندھیرے کی علامتی دیوی) اور [[ٹارٹرس]] (اتھاہ خلیج یا گہری کھائی) شامل تھیں۔
 
دیویوں کے اِس مُقدس ہڑوار میں نر دیوتاؤں کا فِراق تھا اور اِس لیئے گایا نے ایک آسمانی دیوتا کو تخلیق کیا؛ اِس دیوتا کا نام [[یورینس (علم الاساطیر)|یورینس]] تھا۔ بعد از، گایا نے یورینس کے ذریعے دیگر اور دیوتاؤں کو جنم دیا۔ دیوتاؤں کی اِس دوسری پیڑھی کو [[تیتان (علم الاساطیر)|تیتانی دیوتا]] کہا جاتا ہے۔
 
{{حوالہ جات}}