خالد جاوید (پیدائش 9 مارچ 1960ء) ایک بھارتی ناول نگار اور اردو افسانہ نگار ہیں۔  ان کے کچھ کام جن میں  "آخری دعوت"  نعمت خانہ "[1] اور "موت کی کتاب" [2][3] کو منفرد انداز اور داستان بیان کے لیے  بہت پزیرائی ملی۔فی الحال وہ جامعیہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔پروفیسر خالد جاوید ادب کے مقبول ماہر اور  ابن صفی کے ماہر ہیں۔ وہ افسانوی تحریر بیان کے لیے  پاکستان اور بھارت میں بہت مقبول ہیں۔مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی  حیدرآباد نے ان کے ناول  موت کی کتاب اور آخری دعوت پر ان کو ایم فل کی ڈگری دی اور سینٹرل یونیورسٹی حیدرآباد نے ان کو مختصر کہانیوں کے مجموعہ   "برے موسم میں " پر ایم فل کی ڈگری سے نوازا۔

خالد جاوید

معلومات شخصیت
پیدائش (1960-03-09) 9 مارچ 1960 (عمر 64 برس)
India
قومیت بھارتی
پیشہ ناول نگار، نقاد

خالد جاوید بھارتی اردو افسانوی مصنف ہے جو پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کا حامل ہے۔اس کی کچھ تحریریں  جیسے موت کی کتاب اور نعمت خانہ بے بہت مقبولیت حاصل کی۔ ادبی تنقید نگار شافع قدوائی اپنے ایک بیان میں کہتا ہے کہ ہندو کہتے ہیں کہ خالد جاوید کہانی کے رنگ وتخیل کے جادوئی تکنیک کے پیچھے نہیں دھکیلتا بلکہ اس کا انداز اس کی نئی فنکارانہ قابلیت سے منسلک رہتا ہے اور اس نے اسی قابلیت کے تحت ایک یادگار اور موثر  سیریز کو جنم دیا ہے ،امید ہے کہ موت کی کتاب کو ادبی حلقوں میں اہم جگہ ملے گی۔

اس کی مشہور کتابوں میں سے کچھ نام مندرجہ ذیل ہیں۔

"آخری دعوت "2007 میں پینگوئین کتاب گھر سے شائع ہوئی۔

"تفریح کی ایک دوپہر "  2008 میں کراچی میں پبلش کی گئی۔

" کہانی " موت" اور  "بدیسی زبان"  2008 میں دہلی میں تعلیمی پبلشنگ ہاؤس سے شائع ہوئی۔

اسی طرح " جبرئیل گریشیا مارکوئیز : فین " اور  " شخصیات " 2010 میں کراچی سے اور موت کی کتاب عرشیہ پبلیکشنز دہلی نے شائع کی۔" نعمت خانہ "2014  بھی عرشیہ پبلیکشنز دہلی اور  " موت کی کتاب " 2015  داکھال پرکاشن نے شائع کی۔ کتھا ایوارڈ  1997 کتھا میں اسے ملا۔اوپندرناتھ اشک ایوارڈ ، ہندوتانی اکیڈیمی کی طرف سے سال 1996 میں  ملا اور یو پی اردو ایوارڈ سال 2014 میں لکھنؤ میں یو پی اردو اکیڈیمی نے دیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Adil، Adnan (28 جون 2015)۔ "REVIEW: Portrayal of the morbid: Naimat Khana by Khalid Javaid"۔ dawn.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-30
  2. "BBC Urdu - فن فنکار - موت کی کتاب: کتاب کی موت نہیں"۔ bbc.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-30
  3. कविता۔ "मौत की किताब : जो जिंदगी और मौत के सफों के बीच भरे खालीपन को आवाज देती है"۔ scroll.in۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-30