خدامبی اسلیپی (Khadambi Asalache)( پیدائش 28 فروری 1935ء وفات 26 مئی 2006ء) کا تعلق کینیا سے تھا۔ وہ ایک شاعر تھے۔ کینیا کے شہر "کائی موسی" میں پیدا ھوئے۔ نیروبی اور ویانا سے فن تعمیر اور آرٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1959ء میں وہ لندن چلے گئے۔ جہاں انھوں نے ٹیلی ویژن کے لیے مسودے /اسکرپٹ لکھے۔ اور دیگر ملازمتیں کیں۔ ان کا ایک ناولوں کے نامیہ ہیں ۔* "A' CALADASH” * "چیف کی موت"

اشعار

ترمیم

پکی فٹ پاتھ پر سطریں
المناک خاموشی
آنسو
کہیں پر جنازہ جا رہا ہے
سیاھی میں
اس کی کمر پر تمام حلقے
ملوث ہیں
ان غم زدہ گیتوں میں
جو بہتے ہیں اور تعاقب کرتے ہی
ں وہ مجھے گھسیٹتے ہیں
خیالات
حرفوں کو مار مار کرگرادیا جاتا ہے
ھونٹوں پر

جیسے گذرا ھوا وقت
واپس آتا ہے
الوداع پر
سیاہ چہروں پر
من گھڑت کہانیوں کو تیراتے ھوئے
خواب
عہد حکومت کے سال

راستے خاموش ہیں
اس جلوس میں
دیوتاؤں کی طرف بڑھتے ھوئے قدم
جیسے وہ جا رہا ہے
تہنا
وہ تعریفوں سے آزاد ھو چکا ہے
دنیاوی خیال
سنسنی جو تیرتی ہے
زبانوں پرھواؤں کی طرح
جیسے تبدیل ھوتی خبریں
یہ آہستہ چلتے ھوئے قدم بتاتے ہیں
پھر سے ترتیب دیتے ہیں
اس کی زندگی سے
گذر جاتے ہیں
جو اس کی موت کی مہک کا نمونہ ہے
اس کی حیران کن خاموشی
دائمی مضبوط گرفت
سرد

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم