خدیجہ سلطان (دختر بایزید ثانی)

دختر بایزید ثانی

خدیجہ سلطان بایزید ثانی اور بلبل حاتون کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

خدیجہ سلطان
شریک حیاتمدرس قرہ مصطفٰی پاشا
(شادی۔ 1479; وفات 1483)
فائق پاشا
(شادی۔ 1484; وفات 1500)
نسلسلطان زادہ احمد بے
خانزادہ خانم سلطان
والدبایزید ثانی
والدہبلبل خاتون
پیدائشت 1465
اماسیا، سلطنت عثمانیہ
(موجودہ ترکی)
وفات1500ء (عمر 34–35)
بورصہ، سلطنت عثمانیہ
(موجودہ ترکی)
تدفینمقبرہ خدیجہ سلطان
بورصہ
مذہباسلام

سوانح ترمیم

ان نے پہلی شادی 1479ء میں مدرس قرہ مصطفٰی پاشا سے کی، جو شادی کے وقت وزیر تھے۔ ان کے ساتھ ان کا ایک بیٹا احمد (پیدائش 1480ء) اور خانزادہ خانم سلطان تھا۔ شادی چار سال تک چلی، یہاں تک کہ پاشا کو پھانسی دے دی گئی۔

احمد کدک پاشا نے سلطان کو قائل کیا کہ خدیجہ سلطان اور اس کے شوہر جم سلطان کے حامی تھے، اسی وجہ سے سلطان بایزید ثانی نے اسے پھانسی دے دی۔ اس کے بعد خدیجہ اپنے والد سے ناراض ہو گئی، استنبول چھوڑ کر بورصہ میں رہائش اختیار کر لی اور دنیا سے تعلق ترک کر دیا۔

ان کے والد نے ان کا روگ ختم کرنے کے لیے، اگلے سال اس کی شادی فائق پاشا سے کردی۔ [1]

ایک افواہ کے مطابق، کچھ عرصے بعد، اس کے جسم پر خارش اور زخم پیدا ہو گئے۔ انھیں مزار کے مقام پر چشمے کے پانی سے کچھ شفا ملی لیکن مکمل صحت یابی نہیں ہوئی۔ جب ان کی وفات ہوئی تو ان کے بیٹے نے بورصہ میں ان کا ایک مقبرہ بنوایا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Uluçay 2011, p. 50.