خربوزہ
خربوزہ | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | نوع [1] |
جماعت بندی | |
مملکت: | نباتات |
غير مصنف: | پھولدار پودے |
غير مصنف: | Eudicots |
غير مصنف: | Rosids |
طبقہ: | Cucurbitales |
خاندان: | Cucurbitaceae |
جنس: | Cucumis |
نوع: | سی۔ میلو |
سائنسی نام | |
Cucumis melo[1][2] لنی اس ، 1753 | |
| |
درستی - ترمیم |
خربزہ (خر = بڑا اور بزہ = ثمر، میوہ)، جس کو خربوزہ بھی کہا جاتا ہے ایک پھل کا نام ہے جو ایک بیل نما (vine) پودے پر پیدا ہوتا ہے۔ تاریخی اندازوں کے مطابق اس کی پہلی بار کاشت آج سے چار ہزار سال قبل ایران اور افریقا کے علاقوں میں کی گئی۔ اس کا پھولدار پودا ایک اضافی ثمر (accessory fruit) پیدا کرتا ہے جو نباتیات میں کاذب میوہ یعنی false berry کہلایا جاتا ہے۔ خربوزہ کے بہت سے کاشتے (cultivars) تیار کیے جاچکے ہیں جن میں شمام (cantaloupe) اور عسلک یا شہد نباتی یعنی Honeydew مشہور ہیں، بعد الذکر دراصل، شمام اور خربزہ افریقی کا مخلوط (cross) ہے۔
- یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نباتیات میں میوہ یا berry اس کے عام مفہوم سے ذرا الگ مفہوم میں آتا ہے، نباتیات میں ایک ایسے پھل یا ثمر کو میوہ کہا جاتا ہے کہ جو مبیض (ovary) سے تیار ہوا ہو۔ مبیض دراصل پھول کے وزیم (gynoecium) کا ایک حصہ ہوتا ہے جو خود پھول کا مادہ حصہ ہے۔
ویکی ذخائر پر خربوزہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
نگار خانہ
ترمیم- ^ ا ب پ مصنف: لنی اس — عنوان : Species Plantarum — جلد: 2 — صفحہ: 1011 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/359032
- ↑ "معرف Cucumis melo دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2024ء