اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

خرگوش

 

جماعت بندی
طبقہ:
Lagomorpha

خرگوش(Rabbit) فارسی زبان کا لفظ ہے اور یہ دو الفاظ کا مجموعہ ہے " خر " اور " گوش "، خر گدھے کو کہا جاتا ہے اور گوش کان کو ، اس کا مجموعی معنی یہ ہوا ' گدھے کے کان والا' ۔اس کے کان لمبے ہوتے ہیں اس لیے اس کو گدھے کے کان والا کہا جاتا ہے۔ یہ چھوٹے پستانیہ (ممالیہ) جانوروں میں سے ایک ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا جانور ہے جو بلی کے مشابہ ہوتا ہے، جس کے دونوں ہاتھ چھوٹے اور پیر لمبے ہوتے ہیں۔ اور یہ پچھلی ٹانگوں کی مدد سے ہی چلتا پھرتا ہے۔ اس کا گوشت ہلکا نمکین اور لذیذ ہوتا ہے۔ یہ حلال جانور ہے ۔

بسا اوقات مادہ خرگوش اپنے نَر سے جُفتی کرنے لگتی ہے، چونکہ اس میں شہوت کا غلبہ زیادہ ہوتا ہے۔ اور مادہ خرگوش حالتِ حمل میں جفتی کر لیتی ہے۔ عموماً یہ رات کے اندھیرے میں جفتی کرتا ہے ۔

خرگوش کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ آنکھیں کھول کر سوتا ہے اور رات کے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ زمین میں بل بنا کررہتا ہے اور زیر زمین پوری سوسائٹی بنا کر رہتے ہیں ایک بل میں دو نر نہیں رہ سکتے نر ایک دوسرے کو اتنا مارتے ہیں کہ ختم ہی کر دیتے ہیں۔ ان میں آپس میں بات کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، ویسے یہ خاموش طبیعت جانور ہے ۔

عرب لوگ خرگوش کے بارے میں خیال رکھتے ہیں کہ جنّات خرگوش میں حیض ہونے کی وجہ سے اس سے دور رہتے ہیں۔

خرگوش کو حیض بھی آتا ہے اور یہ گوشت وغیرہ بھی کھاتا ہے، جُگالی کرتا اور مینگنیاں کرتا ہے اور اس کے دونوں پیروں کے نیچے اور جبڑوں کے اندر بال بھی ہوتے ہیں۔