خطبات مدراس
سلیمان ندوی کی کتاب
خطبات مدراس سید سلیمان ندوی کے اُن خطبوں پر مبنی کتاب ہے جو انھوں نے اکتوبر اور نومبر 1925ء میں مدراس کے لولی ہال میں ہفتہ وار دیے تھے۔ یہ خطبات انگریزی مدرسوں کے طلبہ اور عام مسلمانوں کے لیے تھے۔ اُن خطبوں میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ علامہ سید سلیمان ندوی کے سیرت النبی کے موضوع پر دیے گئے یہ خطبات مربوط کتابی شکل میں 1926ء میں شائع کیے گئے۔ سیرۃ النبی کے مختلف پہلوؤں پر دیے جانے والے آٹھ خطبوں میں سے بعض خطبوں میں سیرت محمدی کا دوسرے انبیا کی سیرتوں سے مقابلہ و موازنہ پیش کیا گیا ہے۔ ان آٹھ خطبات کی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے:
- 1۔ انسانیت کی تکمیل صرف انبیا کرام کی سیرتوں سے ہو سکتی ہے۔
- 2۔ عالمگیر اور دائمی نمونہ عمل صرف محمد کی سیرت ہے۔
- 3۔ سیرت نبوی کا تاریخی پہلو
- 4۔ سیرت نبوی کی کاملیت
- 5۔ سیرت نبوی کی جامعیت
- 6۔ سیرت نبوی کی عملیت
- 7۔ اسلام کے پیغمبر کا پیغام
- 8۔ ایمان اور عمل
فائل:Khutbat e Madras.jpg | |
مصنف | سید سلیمان ندوی |
---|---|
ملک | بھارت، پاکستان |
زبان | اردو زبان |
موضوع | سیرت نبوی |
ناشر | متعدد |
تاریخ اشاعت | 1344ھ/ 1997ء |
اس کتاب کا ایک وصف یہ بھی ہے: ’’اس کتاب کے بعض خطبوں میں سیرت محمدی کا دوسرے انبیا کی سیرتوں سے مقابلہ و موازنہ ہے۔‘‘ [1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ خطبات مدراس، سید سلیمان ندوی، رضا پریس، لاہور