خلیل احمد رانا اہلسنت کے بڑے ہی درد دل رکھنے والے اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

خلیل احمدرانا
معلومات شخصیت
پیدائشی نام خلیل احمد
پیدائش 8 فروری 1950(1950-02-08)
جہانیاں، پنجاب، پاکستان
قومیت پاکستان
عملی زندگی
صنف سوانح نگار
موضوعات اردو
مادر علمی گورنمنٹ ہائی اسکول جہانیاں
پیشہ کاشتکار مصنف
کارہائے نمایاں انگوٹھے چومنے کی حدیث
متاثر اہلسنت
باب ادب

نام و نسب

ترمیم

ان کا نام خلیل احمد رانا اور والد کا نام حکیم خواج محمد رانا ہے

ولادت

ترمیم

خلیل احمدرانا کی ولادت 8 فروری 1950ء کو جہانیاں منڈی ضلع خانیوال پنجاب پاکستان میں ہوئی ساری زندگی مزدوری و کاشتکاری میں یہیں پر بسر کی ۔

تعلیم

ترمیم

ابتدائی تعلیم جہانیاں منڈی میں ہی ہوئی گورنمنٹ ہائی اسکول جہانیاں منڈی سے میٹرک کی اس کے ساتھ کتب اسلامیہ سے گہرا شغف تھا وسعت علمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں

بیعت

ترمیم

پہلے عمد ۃ الصالح پیر محمد علی شاہ بخاری نقشبندی کرمانوالہ شریف سے بیعت کی پھر مدینہ منورہ میں شیخ فضل الرحمن قادری مدنی سے بیعت برکت بھی کی ۔

تصنیفات

ترمیم

بہت سی تصنیفات ہیں جن میں سے تیس کے قریب تصنیفات شائع ہو چکی ہیں

  1. نابغہ فلسطین(حالات شیخ یوسف بن اسماعیل نبہانی)
  2. گیارھویں کیا ہے؟
  3. انگوٹھے چومنے کی حدیث
  4. تم پر کروڑوں درود [1]
  5. انوار کتب مدینہ [2]
  6. لمعات کتب مدینہ
  7. تجلیات کتب مدینہ [3]
  8. حیات شاہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی
  9. حالات ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری
  10. مولانا غلام قادر چشتی اشرفی لالہ موسیٰ
  11. حالات پروفیسر محمد الیاس برنی
  12. حالات فضل احمد لدھیانوی
  13. نماز (مترجم)
  14. راحت قبر
  15. سند حدیث علامہ سعید احمد کاظمی
  16. سند حدیث امام احمد رضا خان بریلوی
  17. تذکرہ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی
  18. امام احمد رضا اور علمائے شام
  19. حالات امام احمد صاوی مالکی مصری
  20. حضرت داتا گنج بخش اور درود تاج
  21. سفر نامہ ہند سے متعلق چند معروضات
  22. مسلک شیر ربانی
  23. نورانی میاں کی تبلیغی مصروفیات
  24. امام اعظم ابو حنیفہ اور داتا گنج بخش
  25. روشن راستہ
  26. حضرت داتا گنج بخش کی امام اعظم سے عقیدت
  27. انصاف کیجئے
  28. درود تاج پر دو اعتراض اور ان کا جواب
  29. المدد یا رسول اللہ
  30. انعامات درود شریف

ان کتابوں کے علاوہ ماہنامہ جہان رضا لاہور ماہنامہ السعید ملتان اور سہ ماہی افکار رضا بمبئی انڈیا سے مختلف موضوعات پر مقالات شائع ہو چکے ہیں۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "نفس اسلام"۔ 21 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2019 
  2. ریختہ
  3. "ضیائے طیبہ"۔ 21 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2019 
  4. تم پر کروڑوں درود۔خلیل احمد رانا، مکتبہ دار الفیض گنج بخش روڈ لاہور