خلیل الرحمان داؤدی

پاکستانی محقق، نقاد ، ماہرِ مخطوطات

خلیل الرحمان داؤدی (پیدائش: 2 مارچ، 1923ء - وفات: 26 جنوری، 2002ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے عربی، اردو اور فارسی زبان کے نامور محقق، نقاد اور ماہرِ مخطوطات تھے۔

خلیل الرحمان داؤدی
معلومات شخصیت
پیدائش 2 مارچ 1923ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میرٹھ ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 جنوری 2002ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادبی نقاد ،  محقق   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل مخطوطات ،  ادبی تنقید ،  تحقیق ،  سوانح   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

خلیل الرحمان داؤدی 2 مارچ،1923ء کو لاوڑ، میرٹھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اردو کی متعدد کلاسیکی کتب مرتب کیں اور ان کے متن کی تدوین کی۔ ان کی مرتبہ کتابوں میں مذہب عشق، دیوانِ درد، قواعد زبان اردو، نورتن، بہارِ دانش، سروش سخن، یاگارِ غالب، تذکرہ گلستانِ سخن (جلد اول، دوم)، اردو کی قدیم منظوم داستانیں، مجموعہ نثرِ غالب (اُردو) اور کلیات انشاکے نام سرِ فہرست ہیں۔[1][2]

تصانیف

ترمیم
  • سروش سخن
  • نورتن
  • یادگار غالب
  • دیوان درد
  • قصہ اگرگل
  • مجموعہ نثرِ غالب (اُردو)
  • مذہب عشق
  • تذکرہ گلستانِ سخن (جلد اول، دوم)
  • اردو کی قدیم منظوم داستانیں
  • قواعد زبان اردو
  • بہارِ دانش
  • کلیات انشا

وفات

ترمیم

خلیل الرحمان داؤدی 26 جنوری، 2002ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ لاہور میں قبرستان تکیہ معصوم شاہ سمن آباد میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][3][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 887
  2. ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، اردو سائنس بورڈ لاہور، 2006ء، ص 291
  3. خلیل الرحمان داؤدی، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان