خواجہ امین الدین ابوہبیرہ بصری سلسلہ چشتیہ کی ایک اہم شخصیت ہیں۔

ابو ہبیرہ بصری
معلومات شخصیت
پیدائش 14 اپریل 779  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 4 اکتوبر 900 (121 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Iraq.svg عراق  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ خواجہ حذیفہ مرعشی  ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص ممشاد علوی  ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ صوفی  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نامترميم

اکثرمشائخ نے صرف ہبیرہ طور پر ان کا نام لکھا۔ بعض ابو ہبیرہ کہتے ہیں ان کا لقب امین الدین تھا۔

ولادتترميم

ابو ہبیرہ بصری کی ولادت 167ھ میں ہوئی انکا تعلق بصرہ سے تھا۔ اور اکابر وقت میں سے تھے۔

بیعت و خلافتترميم

ابو ہبیرہ سترہ سال کی عمر میں علوم ظاہری سے فارغ ہو ئے بعد میں حذیفہ مرعشی کے مرید و خلیفہ اعظم تھے۔ ہر روز دوبار قرآن ختم کرتے حذیفہ مرعشی کے مرید ہونے سے پہلے آپ نے تیس سال ریاضت شاقہ میں گزارے مجاہدہ و ریاضت میں بے مثال تھے ایک دن زارو قطار رو رہے کہ ہاتف غیبی سے آواز آئی ہم نے تمہیں بخش دیا حذیفہ مرعشی کی بارگاہ میں جاؤ مرید ہونے کے بعد ایک ہی ہفتہ میں مقام قرب حاصل ہو گیا اور ایک سال بعد خلافت ملی۔ جس دن خرقہ خلافت عطا ہوا۔

تصوف کی شاخترميم

ان کے نام سے ایک شاخ تصوف بھی نکلی جسے ’’ ہبیریہ‘‘ کہا جاتا ہے ان کے بہت سے خلفاء تھے سب سے زیادہ مشہور ممشاد علوی ہیں۔

تقویٰترميم

جس دن خلافت ملی اس دن سے نمک اور شکر ترک کردی اور لذت کام ودہن سے دست بردار ہوئے اس قدر روتے تھے کہ بعض اوقات حاضرین کو اندیشہ ہوتا کہ آپ فوت ہو جائیں گے۔ ایک سو تیس سال تک زندہ رہے۔ ہمیشہ باوضو رہتے تھے۔ بلا ضرورت گفتگو نہیں کرتے تھے اور اللہ کے ذکرمیں مشغول رہتے تھے۔ آپ صاحب عالی کرامت و مقاماتِ ارجمند تھے

وفاتترميم

ابو ہبیرہ بصری کی وفات7شوال 278ھ کو ہوئی بعض جگہ 287ھ ہے ان کی عمر 120 سال تھی ۔[1][2]

حوالہ جاتترميم

  1. خزینۃ الاصفیاءجلد دوم،صفحہ 34 مفتی غلام سرور لاہوری
  2. سفینۃ الاولیاء : از شہزادہ دارا شکوہ قادری