خودساختہ نسل کشی (انگریزی: Autogenocide) سے مراد کسی ملک کے شہریوں کا اپنے ہی لوگوں یا حکومت کی جانب سے صفایا کیا جانا۔[1] انگریزی لفظ Autogenocide دراصل مرکب سے یونانی لفظ Auto جو خود کے لیے مستعمل ہے جبکہ نسل کشی کے لیے یونانی لفظ genos کو مصدر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جس کا مطلب نسل یا قبیلہ ہے اور اسی کا لاحقہ لاطینی زبان سے اخذ کردہ -cide ہے جس کے لفظی معنے مارڈالنے کے ہیں۔

اس لفظ کا استعمال 1970ء کے نصف دہے سے شروع ہوا جبکہ عوامی میڈیا کو کمبوڈیا کی خمیر احمر (انگریزی: Khmer Rouge) کی اپنے ہی عوام کے قتل و خون جیسی حرکات کو بیان کرنا تھا جو دوسری حکومتوں کی "غیروں" نسل کشی سے مختلف تھے جیساکہ یہودی اور سلاو آبادیوں کا قتل عام نازی جرمنی کی جانب سے کیا گیا تھا۔[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. MSN Encarta - Dictionary - autogenocide definition آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ encarta.msn.com (Error: unknown archive URL). 2009-10-31.
  2. Bjornson, Karin. Genocide and Gross Human Rights Violations, Transaction Publishers, June 30, 1998