خود سوزی
خود سوزی یا خود کشی بذریعہ آتش زدگی قدیم اور قرون وسطٰی میں رائج خود کشی کا ایک طریقہ تھا۔ یہ طریقہ مختلف زمانوں اور قوموں میں محض خود کشی، سیاسی احتجاج اور قربانی کے لیے بھی کیا جاتا تھا۔

قرون وسطٰی کے ہندوستان کے تاریخی دستاویزوں کے مطابق راجپوت شاہی خواتین نے مغل حکم رانوں سے جنگ میں یقینی شکست اور تخت و تاج کھو جانے کے وقت جوہر کی خود کشانہ رسم انجام دی اور آگ میں اپنی جانوں کی قربانی دی کیوں کہ انہیں اندیشہ تھا کہ انہیں باندیاں بنایا جائے گا۔ جب راجپوت مراٹھا حکم رانوں سے ہار گئے تھے، تب انہوں نے یہ رسم انجام نہیں دی، کیوں کہ انہیں اس طرح کی ذلت کا کوئی اندیشہ نہیں تھا۔[1]
مزید دیکھیے ترميم
حوالہ جات ترميم
- ↑ "آرکائیو کاپی". 25 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2018.