خود سے شادی یا اکہری شادی (انگریزی: Sologamy یا self-marriage) ایک ایسی شادی ہے جس میں ایک شخص خود اپنی ذات سے شادی کرتا ہے۔[1] اس رسم کے حامیوں کا دعوٰی ہے کہ اس سے خود کی قدرومنزلت عیاں ہوتی ہے۔[2] اور زندگی مزید خوش حال ہوتی ہے۔[3][4]

حالانکہ خود سے شادی کا اطلاق اس مخصوص طرز کی شادی کے لیے ہوتا ہے، تاہم [5][6] مگر کبھی کبھی اس سے مراد خود اتحادی شادی بھی ممکن ہے، یعنی ایسی شادی جس میں کوئی رسم و رواج یا کسی رسمی کارروائی کو انجام دینے والا نہ ہو۔[7]

رسم و رواج ترمیم

اس شادی کے لیے رسم و رواج اسی طرح انجام پا سکتے ہیں جیسے کہ ایک عام شادی کے لیے انجام پاتے ہیں، جیسے مہمانوں کی موجودگی، کیک اور تقریب کا اہتمام۔[8] کچھ خود سے شادی کرنے والے پروگراموں میں شادی سے پہلے ہدایات، ریاض اور حمایت دینا بھی شامل ہے۔[9]

خود سے شادی اکیسویں صدی میں بے حد مقبول ہوتی جا رہی ہے، بالخصوص مالدار خواتین کے درمیان۔[8][10] 2014ء میں خبر تھی کہ کیوٹو میں ایک سفروسیاحت کی ایجنسی خواتین کے لیے خود سے شادی کے پیکیجوں کو پیش کر رہی تھی، جس میں کچھ گاہک ایسی بیویاں بھی تھی جو اپنی اصلی شادی سے غیر مطمئن تھیں۔[11] برطانوی فوٹوگرافر گریس گیلڈر نے متذکرہ سال ہی خود سے شادی کی تھی۔[12] اطالوی جسمانی صحت کی تربیت کار لورا میسی کی خود سے شادی 2017ء میں انجام پائی۔[8][13] ذرائع ابلاغ میں شادیوں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جا چکی ہے۔

عوامی تہذیب میں ترمیم

کریس موریس کی ٹیلی ویژن سیریز جام میں ایک ادھیڑ عمر کا آدمی خود سے شادی کر لیتا ہے۔[14]

گلی میں سو سیلویسٹر خود سے شادی کر لیتی ہے۔ [15]

سیکس اینڈ دی سٹی کی کیری براڈشا خود سے شادی کر لیتی ہے۔[15]

زولینڈر 2 فلم میں مخنث اداکارہ آل (جس کے کردار کو بینیڈیکٹ کمبربیچ نے نبھایا)، خود سے شادی شدہ ہے، جیساکہ کہا جاتا ہے کہ "ایک گونہ شادی بالآخر اطالیہ میں قانونی ہے"۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Berg-Cross, Linda, et al. "Single professional women: A global phenomenon challenges and opportunities." Journal of International Women's Studies 5.5 (2013): 34-59.
  2. Bella DePaulo (September 14, 2017)۔ "Beyond Self-Love: What Marrying Yourself is Really All About"۔ Psychology Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2017 
  3. "About Self-Marriage"۔ Self Marriage Ceremonies۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2013 
  4. Sasha Cagen (2004)۔ Quirkyalone: A Manifesto for Uncompromising Romantics۔ New York: HarperSanFrancisco۔ ISBN 9780060578985 
  5. Cooper, Desiree. "Finding yourself in self-marriage." ڈیٹرائیٹ فری پریس.
  6. Mike McMillan۔ "Self-Marriage"۔ 25 اکتوبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ [غیر معتبر مآخذ؟]
  7. "General and detailed instructions for the bride, groom and officant [sic] for completing the marriage license application and original certificate of marriage"۔ Department of Health & Family Services, State of Wisconsin۔ ستمبر 11, 2002 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. ^ ا ب پ Didem Tali (December 22, 2017)۔ "Why growing numbers are saying 'yes' to themselves"۔ BBC News۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2018 
  9. "Self Marriage Ceremonies - Peace in our hearts. Peace in the world"۔ Self Marriage Ceremonies۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2016 
  10. Matt Burrows (اکتوبر 6, 2017)۔ "The ins and outs of marrying yourself"۔ Newshub۔ New Zealand۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2018 
  11. "Japan: 'Solo weddings' for single women"۔ News from Elsewhere (blog)۔ BBC News۔ دسمبر 22, 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2017 
  12. Grace Gelder، Nick Cunard (October 4, 2014)۔ "I married myself"۔ The Guardian۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2017 
  13. Ryan Bort (September 27, 2017)۔ "What Is Self-Marriage? Italian Woman Weds Herself in Lavish Ceremony"۔ Newsweek۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2017 
  14. Jacques Peretti (مارچ 24, 2000)۔ "Electric dreams"۔ The Guardian۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2008 
  15. ^ ا ب Tim Teeman (دسمبر 30, 2014)۔ "Why Singles Should Say 'I Don't' to The Self-Marriage Movement"۔ The Daily Beast۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2017 

بیرونی روابط ترمیم

  •   لغوی معنی sologamist ویکشنری پر