امام حافظ ثقہ داؤد بن ابی ہند دینار بن عذافر قشیری بصری الخراسانی ، آپ کی کنیت ابو بکر اور ابو محمد آپ بصرہ کے ثقہ حافظ حدیث، مفسر، مفتی اور حدیث کے راویوں میں سے ہیں۔صحاح ستہ کے مصنفین نے آپ سے روایات لی ہیں۔ [1]

داود بن أبي هند القشيري
معلومات شخصية
مكان الوفاة 139هـ ,ويقال 140 هـ
الإقامة البصرة
الكنية أبو محمد الخراساني , ويقال أبو بكر
اللقب الإمام الحافظ
الديانة اسلام
الحياة العملية
پیشہ عالم حديث
اللغة الأم العربية  تعديل قيمة خاصية (P103) في ويكي بيانات
اللغات العربية  تعديل قيمة خاصية (P1412) في ويكي بيانات

شیوخ

ترمیم

آپ کے شیوخ سعید بن مسیب، ابو العالیہ، امام شعبی، جعفر بن ایاس، منذر بن مالک اور محدثین کا ایک گروہ اور صحابی حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا۔ [2]

تلامذہ

ترمیم

شعبہ بن حجاج، سفیان ثوری، حماد بن سلمہ، خالد بن عبد اللہ الواسطی وغیرہ۔ [3]

جراح و تعدیل

ترمیم

نسائی، یحییٰ بن معین وغیرہ نے کہا: ثقہ۔ حماد بن زید نے کہا: میں نے داؤد سے زیادہ علم والا کوئی نہیں دیکھا۔ سفیان بن عیینہ کی روایت میں انھوں نے کہا: عجیب بات ہے کہ بصرہ کے لوگ عثمان بتی سے سوال کر رہے ہیں جبکہ ان کے پاس داؤد بن ابی ہند ہیں۔ ابن جریج نے کہا: میں نے داؤد بن ابی ہند جیسا شخص کبھی نہیں دیکھا عبد اللہ بن احمد کہتے ہیں: میں نے اپنے والد سے داؤد بن ابی ہند کے بارے میں پوچھا۔ انھوں نے کہا: داؤد "ثقہ"قابل اعتماد ہے۔ امام عجلی نے کہا: وہ صالح، امانت دار اور درزی تھا۔ یزید بن زرعی نے کہا: داؤد اہل بصرہ کے مفتی تھے۔ الفلاس کہتے ہیں: میں نے ابن ابی عدی کو کہتے سنا: داؤد بن ابی ہند نے چالیس سال تک روزہ رکھا، اس کے بارے میں ان کے گھر والوں کو خبر نہیں تھی، وہ ایک نانبائی تھا جو اپنا دوپہر کا کھانا اپنے ساتھ لے جاتا تھا اور راستے میں اسے صدقہ کر دیتا تھا۔ [4]

وفات

ترمیم

آپ کی وفات سن (139ھ) میں اور ایک روایت میں کہا گیا: (140ھ) (75) سال کی عمر میں۔

تصنیف

ترمیم

کتاب تفسیر القرآن آپ کی مشہور تصنیف ہے ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "معجم المفسرين" د.عادل نويهض
  2. " سير أعلام النبلاء " للذهبي
  3. "سير أعلام النبلاء, للذهبي
  4. الموسوعة الميسرة في تراجم أئمة التفسير والإقراء والنحو واللغة

المراجع

ترمیم

- كتاب معجم المفسرين «من صدر الإسلام وحتى العصر الحاضر» / المؤلف الدكتور عادل نويهض (1/181). - سير أعلام النبلاء / المؤلف محمد بن أحمد الذهبي، الطبقة الخامسة. - الموسوعة الميسرة في تراجم أئمة التفسير والإقراء والنحو واللغة .