آسمانی شادی
آسمانی شادی (انگریزی: Celestial marriage) مورمنیت بالخصوص کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام اور مورمن بنیاد پرستی کی شاخوں میں شادی کی ایک قسم ہے۔ اسے جدید اور نیا اور لازوال ازدواجی معاہدہ (انگریزی: New and Everlasting Covenant of Marriage)، ازلی شادی (انگریزی: Eternal Marriage)، ہیکل کی شادی (انگریزی: Temple Marriage) اور اصول (انگریزی: The Principle) بھی کہا جاتا ہے۔
مورمنیت میں ایک آدمی اور ایک عورت کے بیچ شادی کو مقدس سمجھا گیا ہے اور یہ خدائی حکم قرار دیا گیا ہے۔ ان کے پاس ہیکل (مورمن کلیسیا) کی شادی کی اپنی اہمیت بتائی گئی ہے۔ ان کے عقیدے کے مطابق یہ سب سے بڑی اور لمبے عرصے تک چلتے والی شادی ہے جو خالق اپنی مخلوقات کو دیتا ہے۔
مورمنوں میں یہ اعتقاد عام ہے کہ ہیکل کی شادی جسے موعودہ روح القدس (Holy Spirit of Promise) مہربند کرتے ہیں شرکائے حیات کے بعد بھی جاری رہتی ہے۔ اسے سب سے زیادہ درجے کی آسمانی جاہ وجلال والی شادی کہا گیا ہے۔ اس کے لیے زوجین کو تاابد مہربند کیا جاتا ہے مندر ہی میں حلف دیا جاتا ہے۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم== بیرونی روابط ==*