داخل رغامی نلی (endotracheal tube) اصل میں ایک ایسی نلی ہوتی ہے جو مریض کے رغامی یا نرخرہ (trachea) میں ڈالی جاتی ہے اور اس کے ذریعہ مریض کی سانس تضبیط(کنٹرول) کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ عام طور پر پلاسٹک Silicones یا ربر کی بنی ہوتی ہے۔ ان کی کئی قسمیں اور کئی سائز ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر Single Lumen ہوتی ہیں مگر پھیپھڑوں Lungs کی سرجری میں Double Lumen (دونالی) ٹیوب بھی استعمال ہوتی ہے جس سے دونوں پھیپھڑوں میں الگ الگ سانس Ventilation کنٹرول کرنا ممکن ہو جاتا ہے اور ایک پھیپھڑے Lung کی Secretion (رطوبت) سے دوسرے پھیپھڑے Lung کو محفوظ رکھنا بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ داخل رغامی نلی (endotracheal tube) دراصل سانس کا قدرتی راستہ airway کنٹرول کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ endotracheal tube ڈالنے کے لیے جو آلہ استعمال ہوتا ہے اسے laryngoscope کہتے ہیں۔

Endotracheal tube with a syringe attached.
Laryngoscope which help pass endotrcheal tube

Endotracheal ٹیوب Cuff کے سا تھ اور بغیر Cuff کے دونوں طرح کی ہوتی ہیں چھوٹے بچوں میں عام طور پر بغیر Cuff کی ٹیوب استعما ل کرتے ہیں کیونکہ چھو ٹے بچوں کا Larynx بھی گول ہوتا ہے۔ بڑوں میں عام طور پر Cuff والی ٹیوب استعمال کی جاتی ہے کیونکہ بڑوں کا Larynx گول نہیں ہوتا بلکہ Diamond Shape ہوتا ہے۔ Cuff میں جب ہوا بھر جاتی ہے تو یہ Trachea کی دیوار تک پھول جا تا ہے اور اس طرح ہوا کی لکیج Leakage کو ختم کر دیتا ہے اور معدہ کی تیزابیت، لعاب Salive یا خون Blood وغیرہ کو بھی Lung میں نہیں پہنچنے دیتا۔ اس طرح Lung محفوظ ہو جاتے ہیں ۔


Endotrachealٹیوب کب ڈالی جا تی ہے؟
یہ بہت سا رے موقعوں پر استعمال ہوتی ہے۔ مثلاً کئی آپریشن کے دوران کئی ICU کے مریضوں کے لیے بعض مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے Ventilator کے مریضوں کے لیے وغیرہ اس کا بنیا دی فارمولا یہ ہے کہ ہر وہ مریض جس کا سا نس درست نہ ہو یا عنقریب درست نہ رہنے کا خطرہ ہو تو اسے Endotracheal ٹیوب کی ضرورت ہوتی ہے۔
Endortacheal ٹیوب کے نچلے سرے پر جو دیوار میں سوراخ ہوتا ہے اسے Murphy's Eye کہتے ہیں ۔

پلاسٹک سے بنے ہوئے ڈمی مریض میں endotracheal tube ڈالنے کی مشق کروائی جا رہی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم