کیٹامین
KETAMINE بے ہوشی کی دوا ہے۔ یہ 1965 میں ایجاد ہوئی تھی۔ اس سے ملتی جلتی دوا (Phencyclidine (Sernyl انسانوں میں بے ہوشی کے لیے استعمال ہوئی تھی مگر Hallucination کی وجہ سے اس کا استعمال ختم کر دیا گیا۔
Ketamine کا وریدی I/V ڈوز 2 mg/kg ہے۔ اس کا عضلاتی I/M ڈوز 10 mg/kg ہے۔ I/v انجکشن کا اثر تقریباً 10 منٹ تک رہتا ہے۔ جبکہ I/m کا اثر تقریباً 20-25 منٹ رہتا ہے۔
Ketamine کا Anesthesia دوسری دواؤں سے قطعاً مختلف ہوتا ہے۔ یعنی مریض کی اکثر آنکھیں کھلی رہتی ہیں وہ کوئی لفظ بول بھی سکتا ہے۔ مگر آپریشن کا درد محسوس نہیں کرتا۔ ایسی حالت کو Dissociative anesthesia کہتے ہیں۔
Pentothal کے برعکس Ketamine درد ختم کرنے والی دوا ہے یعنی Analgesic ہے۔ Ketamine سے منہ ميں تھوک saliva کا اخراج secretion بڑھ جاتا ہے اس لیے اس کے ساتھ اکثر Atropine بھی دینی چاہیے۔
Ketamine سے Straited muscle tone بڑھ جاتی ہے اور مریض اکٹر جاتا ہے۔ اس لیے ہڈی بٹھانے Redution of fracture کے لیے یہ اچھی دوا نہیں سمجھی جاتی۔
یہ دوا بلڈ پريشر بڑھاتی ہے اس لیے High blood pressure کے مریضوں کے لیے یہ دوا خطرناک ہو سکتی ہے۔ یہ دوا Mass casualties یا Trapped casualties میں بہت کار آمد ہے۔
اس دوا کا سب سے اہم Side effect خواب ہیں جو بہت ڈراؤنے بھی ہو سکتے ہیں۔ مریض دیوانوں جیسی حرکت کرنے لگتا ہے اور بے تکی گفتگو کرنے لگتا ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے۔ جب مریض بے ہوشی سے رفتہ رفتہ جاگ رہا ہوتا ہے اسے Emergence Phenomena کہتے ہیں۔ اس حالت کے علاج کے لیے Midzolam یا Diazapam دیا جاتا ہے تاکہ مریض سو جائے۔
طبی معلومات | |
---|---|
حمل زمرہ |
|
راستے | IV, IM, Insufflated, oral, topical |
اے ٹی سی رمز | |
قانونی حیثیت | |
قانونی حیثیت |
|
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات | |
Biological half-life | 2.5-3 hours. |
Excretion | renal (>90%) |
شناخت کنندہ | |
| |
سی اے ایس نمبر | |
پبکیم CID | |
ڈرگ بنک | |
ECHA InfoCard | 100.027.095 |
کیمیائی و طبعی معلومات | |
فارمولا | C13H16ClNO1
|
مولر کمیت | 237.725 g/mol |