دارالاحسان
دار الاحسان کا مکمل نام المقام النجاف الصحاف المقبول المصطفین ہے، جو ایک رفاہی ادارہ ہے اس کے بانی صوفی برکت علی لدھیانوی لدھیانوی ہیں۔
دار الاحسان
ترمیمیہ دو حصوں میں واقع ہے
- ایک سمندری روڈ فیصل آبادسالار والا (موجودہ دارالاحسان) اس مقام پر آپ نے ایک خوبصورت مسجد، دو چھوٹی مساجد ایک دینی درسگاہ۔ قرآن کریم محل، مینار بیاد اصحاب بدر اور ایک بہت بڑا فری ہسپتال قائم کیا۔
- دوسرا 1984ء میں باواجی سرکار فیصل آباد کے قریب دسوھہ سمندری روڈ پر تشریف لے گئے۔ اس مقام کو المستفیض دارالاحسان سے منسوب کیا گیا۔ یہاں بھی آپنے ایک خوبصورت قرآن کریم محل اور ایک بہت بڑا فری ہسپتال قائم کیا۔
رفاہی ادارہ
ترمیمیہ دارالاحسان ایک رفاہی اور متحرک ادارہ ہے، قیام و قیود و حدود سے بالا جس کا وجود اور جس کی ہر شے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، اللہ کے دین اسلام کی دعوت و تبلیغ اور اس کی مخلوق کی بے لوث خدمت کے لیے کلی و قطعی طور پر وقف و مخصوص ہے کسی بھی دیگر غرض و غایت کے لیے مطلق نہیں۔
دار الشفاء
ترمیمدارالحسان (فیصل آباد) کے دارالحکمت المعروف دارالشفاء میں ہر سال دو مرتبہ (مارچ، اکتوبر) فری آئی کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔ کسی بھی مریض سے مشورہ، ادویات اور آپریشن کی کوئی فیس نہیں لی جاتی بلکہ دارالحکمت میں داخل تمام مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو مفت قیام و کھانے کی سہولت بہم پہنچائی جاتی ہے۔
رہنما اصول
ترمیمدارالحکمت کی پیشانی پر اس کا رہنما اصول ان الفاظ میں کندہ ہے: "اس دارالحکمت المعروف بہ دارالشفاء میں ہر کوئی ہر وقت جب چاہے بلا فیس و اجرت اور معاوضہ داخل ہو کر مفت طبی امداد حاصل کر سکتا ہے"
سنہری اصول
ترمیمیہ ادارہ اپنے ان چار سنہری اصولوں پر سختی سے کاربند ہے:
- مشورہ مفت
- علاج مفت
- خدمت مفت
- غیر امتیازی سلوک[1]